اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ فولاد 28 اکتوبر کو اسٹِیل کی درآمد سے متعلق مسائل پر کھلی نشست منعقد کرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 11:44AM by PIB Delhi

وزارتِ فولاد 28 اکتوبر 2026 کو اسٹیل کی درآمد سے متعلق مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک کھلی نشست منعقد کرے گی۔ یہ نشست اسٹیل روم، تیسری منزل، جی پی او اے-3، نیتا جی نگر، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

کمپنیاں اور صنعتی تنظیمیں اس نشست میں مذکورہ موضوعات سے متعلق اپنے مسائل پیش کر سکتی ہیں۔ نشست میں شرکت کے لیے مقررہ تاریخ پر وقت کی تصدیق شدہ نشست حاصل کرنے کی غرض سے tech-steel[at]nic[dot]in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے۔

 

ای میل بھیجتے وقت درج ذیل معلومات شامل کی جا سکتی ہیں:

1. کمپنی یاتنظیم کا نام

2. صنعت کی نوعیت اور مصنوعات، مثلاً گاڑیوں، ہوابازی، ٹیلی مواصلات، دفاع وغیرہ سے متعلق

3. مسئلہ ایس آئی ایم ایس/ سرل ایس آئی ایم ایس/کیو سی اواستثناسے متعلق ہے

4. اگر ایس آئی ایم ایس، سرل ایس آئی ایم ایس/کیو سی اواستثنا کے لیے درخواست دی گئی ہے تو اس کا حوالہ

5. مسئلے کی مختصر تفصیل (زیادہ سے زیادہ 50 الفاظ)

6. شرکت کرنے والے فرد کا نام اور عہدہ (کسی تیسرے فریق کی نمائندگی کی اجازت نہیں ہے)

7. شرکت کرنے والے فرد کے رابطے کی تفصیلات (موبائل نمبر اور ای میل)

کھلی نشست صبح 11:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک منعقد ہوگی اور شرکت کے لیے مخصوص وقت کا تعین ای میل کے ذریعے بتایا جائے گا۔ انتظامی مشکلات کے باعث بغیر پیشگی وقت لیے آنے والوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ وسیع تر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ادارے سے صرف ایک نمائندے کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

اسٹیل کی درآمد سے متعلق ایس آئی ایم ایس، سرل ایس آئی ایم ایس/کیو سی او استثناسے متعلق مسائل کا سامنا کرنے والی کمپنیوں یاتنظیموں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تصدیق شدہ وقت حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواست مذکورہ ای میل پتے پر 26 اکتوبر 2026، دوپہر 12 بجے تک بھیج دیں۔

*****

ش ح- رک

UR No-6561


(ریلیز آئی ڈی: 2327218) وزیٹر کاؤنٹر : 8