وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آزادی اور خوداختیاری کی حقیقی قدر کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت کا ایک سُبھاشتم شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 8:12AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنسکرت کا ایک سُبھاشِتم شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ حقیقی آزادی خوف اور محکومی سے نجات دلانے میں مضمر ہے، تاکہ افراد اعتماد اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

"यावदस्यास्वतन्त्रत्वं तावदीश्वरतो भयम्।
य एतत्समुपासीरंस्ते मुह्यन्ति शुचार्पिताः॥"

جب تک انسان خود کو آزاد نہیں سمجھتا، وہ اپنے سے زیادہ طاقتور قوت کے خوف میں مبتلا رہتا ہے۔ اس  طرزفکر کو اپنانے والے لوگ خوف، غم اور فریب کے حصار میں گرفتار رہتے ہیں۔ آزادی کی حقیقی قدر اسی میں  مضمرہے کہ انسان کو خوف اور محکومی سے نجات دلائی جائے، تاکہ وہ اعتماد اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

*****

) ش ح  –     ش م   -   ف ر )

U.No. 6553


(ریلیز آئی ڈی: 2327097) وزیٹر کاؤنٹر : 14