پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 6:30PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں پیرا کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر شیتل دیوی اور تومن کمار کو مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ ان کی شاندار کامیابی مہارت، تحمل اور ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو ان کی اس کامیابی پر بے حد خوشی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں پیرا کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر شیتل دیوی اور تومن کمار کو مبارک باد! ان کی شاندار کامیابی مہارت، تحمل اور ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ ہے۔ بھارت کو ان کی کامیابی پر بے حد خوشی ہے: PM @narendramodi۔‘‘
*****
(ش ح۔ ک ح۔ خ م )
UN.6509