وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بھاوِنا پٹیل اور شبھم وادھوا کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 6:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مکسڈ ڈبلز کلاس ایکس ڈی 7 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بھاوِنا پٹیل اور شبھم وادھوا کو مبارکباد دی۔ اس کامیابی کے ساتھ دونوں کھلاڑیوں نے ان کھیلوں میں مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ حاصل کیا اور ہندوستانی پیرا ٹیبل ٹینس کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے ٹیم ورک، لگن اور عزم نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے اس شاندار سنگِ میل پر دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

”ہندوستانی پیرا ٹیبل ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار ایک تاریخی کامیابی!

بھاوِنا پٹیل اور شبھم وادھوا نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مکسڈ ڈبلز کلاس ایکس ڈی 7 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ان کھیلوں میں مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ان کے ٹیم ورک، لگن اور عزم نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

اس شاندار سنگِ میل پر دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات: وزیر اعظم نریندر مودی۔“

 

— PMO India (@PMOIndia) October 22, 2026

 

 

 

*****

 

) ش ح  –     م      ع   -   ف ر )

U.No. 6505

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2326813) وزیٹر کاؤنٹر : 9