وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نتھیا سری سمتھی سیوان اور کرشنا ناگر کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 6:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مکسڈ ڈبلز ایس ایچ 6 پیرا بیڈمنٹن مقابلے میں کانسےکا تمغہ جیتنے پر نتھیا سری سمتھی سیوان اور کرشنا ناگر کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی لگن نے ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ   فراہم کیا  ہے۔ انہوں نے آئندہ مقابلوں میں بھی ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مکسڈ ڈبلز ایس ایچ 6 پیرا بیڈمنٹن مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نتھیا سری سمتھی سیوان اور کرشنا ناگر کو مبارک باد! ان کی لگن نے ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ فراہم  کیا ہے۔ آئندہ مقابلوں میں بھی ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک تمنائیں: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

 

 

***

ش ح۔ش ب۔ م ذ

U N-6503


(ریلیز آئی ڈی: 2326783) وزیٹر کاؤنٹر : 7