وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر سواتی چودھری کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 5:27PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سواتی چودھری کو ایشیائی پیرا گیمز میں خواتین کے ڈبلیو ون تیر اندازی مقابلے میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان نے اس زمرے میں پہلی مرتبہ تمغہ حاصل کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ یہ ایک نہایت خاص کامیابی ہے اور ان کا عزم واقعی قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سواتی مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

وزیراعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

”ہندوستانی پیرا تیر اندازی کے لیے یہ ایک نہایت خاص کامیابی ہے!

سواتی چودھری نے ایشیائی پیرا گیمز میں خواتین کے ڈبلیو ون تیر اندازی مقابلے میں ہندوستان کا پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان کا عزم واقعی قابلِ ستائش ہے۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتی رہیں: وزیرِ اعظم نریندر مودی’’

— PMO India (@PMOIndia) October 22, 2026

 

*****

 

 

ش ح۔ اع خ۔ اش ق

U. No- 6499

 


(ریلیز آئی ڈی: 2326744) وزیٹر کاؤنٹر : 7