وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر روی کارتک بڈیگینا کو مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2026 9:36PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بیک اسٹروک ایس 13 مقابلے میں شاندار تیراکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتنے پر روی کارتک بڈیگینا کو مبارک باد دیہے۔
جناب مودی نے کہا کہ ان کی مہارت اور سخت محنت نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ مقابلوں میں بھی ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’روی کارتک بڈیگینا نے تیراکی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا! ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بیک اسٹروک ایس 13 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارک باد۔ ان کی مہارت اور سخت محنت نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آئندہ مقابلوں میں بھی ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات: وزیرِ اعظم نریندر مودی۔‘‘ PM @narendramodi
************
ش ح۔ م م ع۔ت ا
UR. No.6463
(ریلیز آئی ڈی: 2326412)
وزیٹر کاؤنٹر : 8