وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر انوبھو چودھری کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 6:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے 100 میٹر ٹی 35 مقابلے میں شاندار وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے پر انوبھو چودھری کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ ان کا یادگار آغاز ہے اور ان کی ذاتی بہترین کارکردگی بھی، ان کے سفر کے اس شاندار آغاز پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی ان کے کھیل کے سفر میں مزید کئی سنگِ میل طے کرنے کا سبب بنے گی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ایک یادگار آغاز اور ذاتی بہترین کارکردگی!

انوبھو چودھری نے ایشیائی پیرا گیمز میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے مردوں کے 100 میٹر ٹی 35 مقابلے میں بہترین وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد۔ امید ہے کہ یہ کامیابی ان کے کھیل کے سفر میں مزید کئی سنگِ میل طے کرنے کا ذریعہ بنے گی: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

 

 

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6421


(ریلیز آئی ڈی: 2326173) وزیٹر کاؤنٹر : 7