وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور نیوزی لینڈ  نے بھارت-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے    ( ایف ٹی اے )  کے تحت دوطرفہ تجارت  میں  آسانی فراہم کرنے کے لیے الیکٹرانک  طریقے سے اصل مقام سے متعلق معلومات کے تبادلے پر مفاہمت کے اقرار نامے  ( ایم او سی )  پر دستخط کئے


بھارت-نیوزی لینڈ  کے دریان مفاہمت  کے اس اقرار نامے سے کسٹمز کے شعبے میں تعاون مزید  وسیع ہوگا اور تجارت میں  سہولت کے اقدامات کے مؤثر نفاذ میں مدد ملے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 5:02PM by PIB Delhi

بھارت کے بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز   کے مرکزی بورڈ  (  سی بی آئی سی ) اور نیوزی لینڈ  کے کسٹمز سروس    ( این زیڈ سی ایس )  نے الیکٹرانک  طریقے سے اشیا کی تجارت او ر اس  کے اصل مقام سے متعلق معلومات کے تبادلے پر مفاہمت کے اقرار نامے  ( ایم او سی )  پر دستخط کیے۔

یہ اقرار نامہ  ، دونوں ممالک کے درمیان کسٹمز کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس اقرار نامے پر  ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے  (  ایف ٹی اے) کے تحت دستخط کیے گئے ہیں ، جو  20  اکتوبر  ،2026 ء  سے نافذ ہوا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261021170410_44b7e4.jpg

 

اس  اقرار نامے پر  19  اکتوبر  ، 2026 ء  کو بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز   کے مرکزی بورڈ  (  سی بی آئی سی ) کے چیئرمین جناب وویک چتر ویدی اور نیوزی لینڈ کسٹمز سروس کی کمپٹرولر اور چیف ایگزیکٹو محترمہ کرسٹین اسٹیونسن نے دستخط کیے۔

اس  اقرار نامے سے  ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے  سرحد پار تجارت کو زیادہ مؤثر، محفوظ اور قابلِ پیش گوئی بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور معلومات کے بہتر تبادلے سے استفادہ  کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی  ہوتی ہے ۔ اشیا کی تجارت سے متعلق اصل معلومات کے پیشگی الیکٹرانک تبادلے کو ممکن بنا کر یہ انتظام کسٹمز کے شعبے میں تعاون کو مزید  وسیع کرے گا اور تجارت میں  سہولت  بہم پہنچانے کے اقدامات کے مؤثر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ قدم ڈیجیٹلائزیشن، معلومات کے تبادلے اور تجارت میں  سہولت  فراہم کرنے سے متعلق شعبوں میں بدلتے ہوئے بین الاقوامی طریقۂ کار سے دوطرفہ کسٹمز تعاون کو ہم آہنگ کرنے کے لیے مستقبل  پر مرکوز نقطۂ نظر کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ اصل معلومات کے الیکٹرانک تبادلے سے عملیاتی کارکردگی میں بہتری آنے، معلومات کی کمی اور خلا ءکو کم کرنے اور دوطرفہ تجارت میں مصروف تاجروں کو زیادہ یقین دہانی فراہم ہونے کی توقع ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261021170423_536140.jpg

 

اہم بات یہ ہے کہ یہ انتظام بھارت  -  نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے  (  ایف ٹی اے )  کے تحت تجارتی ترجیحات سے مؤثر طور پر استفادہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد  فراہم کرے گا کہ معاہدے کے تحت طے شدہ فوائد دونوں ممالک کے اہل کاروباری اداروں تک زیادہ مؤثر انداز میں اور زیادہ یقین دہانی کے ساتھ پہنچ سکیں۔

***

) ش ح –    م ع       -  ع ا )

U.No. 6416


(ریلیز آئی ڈی: 2326079) وزیٹر کاؤنٹر : 8