وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر تیجل بین ڈامور کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 OCT 2026 9:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین  پیرا گیمز میں خواتین کے 200 میٹر ٹی 12 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر تیجل بین ڈامور کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ تیجل بین ڈامور نے ایشین پیرا گیمز میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کے اس بڑے مقابلے میں ان کی حوصلہ افزا کارکردگی ان کی صلاحیتوں اور امکانات کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’تیجل بین ڈامور کے لیے ایک یادگار آغاز!‘‘

‘‘انہوں نے ایشیائی پیرا گیمز میں خواتین کے 200 میٹر ٹی 12 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ ایک بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ان کی یہ امید افزا کارکردگی ان کی صلاحیتوں اور مستقبل کے امکانات کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات: وزیر اعظم نریندر مودی۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش آ۔ن م۔

U-6382


(ریلیز آئی ڈی: 2325745) وزیٹر کاؤنٹر : 11