وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی  نے میزورم میں  8.64 کروڑ روپے مالیت کے 43 لاکھ سے زائد غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ ضبط کئے، ایک شخص  کو گرفتار کیا گیا


خفیہ معلومات کی بنیاد پر چمپھائی-آئزول شاہراہ پر چھاپے کی کارروائی  کی گئی ، میانمار سے سگریٹ کی مبینہ اسمگلنگ کا ایک بار پھر انکشاف ہوا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 8:52PM by PIB Delhi

محصولات کے محکمے کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) نے آج میزورم میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 43.2 لاکھ غیرملکی سگریٹ ضبط کیں، جن کی مالیت 8.64 کروڑ روپے ہے۔ مذکورہ  کارروائی کے ذریعے شمال مشرقی خطے میں سرحد پار سگریٹ کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی۔

میانمار سے اسمگل کیے جانے کے شبہ میں  سگریٹ کی اس کھیپ کو اس وقت روکا گیا جب اسے آئزول لے جایا جا رہا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261019205406_05b350.jpg

اس مخصوص خفیہ اطلاع ملنے  کی بنیاد پر کہ ایک ٹرک میں غیر ملکی سگریٹس کی ایک بڑی کھیپ آئزول لے جائی جا رہی ہے، ڈی آر آئی کے آئزول ریجنل یونٹ کے افسران نے چمپھائی-آئزول شاہراہ پر نگرانی کی کارروائی شروع کی۔ ٹرک کو توئیریال گاؤں کے قریب روک لیا گیا۔ ٹرک کی مکمل تلاشی کے دوران ’’پیٹرون‘‘ برانڈ کے غیر ملکی سگریٹس کے 432 کارٹن برآمد ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 43 لاکھ 20 ہزار سگریٹس تھیں۔

جانچ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ سگریٹس کے پیکٹوں پر سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (اشتہارات پر پابندی اور تجارت و کاروبار، پیداوار، رسد اور تقسیم کے ضابطے) ایکٹ، 2003 کے تحت لازمی قرار دی گئی تصویری اور صحت سے متعلق انتباہی ہدایات درج نہیں تھیں۔

سگریٹس کی  مذکورہ  کھیپ اور ٹرک کو کسٹمز ایکٹ، 1962 کی دفعہ 110 کے تحت ضبط کر لیا گیا اور ساتھ ہی  ٹرک کے ڈرائیور کو  بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ یہ سگریٹ میزورم-میانمار سرحد کے زوخاوتھر سیکٹر کے راستے میانمار سے اسمگل کرکے میزورم لائے جارہے  تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر قانونی طور پر غیر ملکی تمباکو مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے سرحد پار راستوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سگریٹس ضبط کیے جانے کی یہ بڑی کارروائی  سرحد پار اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے، غیر ملکی اشیا کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے اور بین الاقوامی سرحد کے حساس راستوں پر نگرانی اور  قانون  کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈی آر آئی کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔

----------------------

ش ح۔ ش  م ۔ ع ن

U NO: 6390


(ریلیز آئی ڈی: 2325740) وزیٹر کاؤنٹر : 10