بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ برقی رابطہ کاری کے منصوبے پر تبادلہ خیال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 7:56PM by PIB Delhi

 بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج اگروال نے مملکت سعودی عرب کے بجلی امور کے معاون وزیر عالی مرتبت انجینئر ناصر القحطانی کے ساتھ ورچوئل وسیلے سے دوطرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ہندوستان۔سعودی عرب برقی رابطہ کاری کے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور بجلی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

بات چیت میں ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ برقی رابطہ کاری کی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی نمایاں صلاحیت ہے۔ دونوں فریقوں نے آئندہ کے لائحہ عمل پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے بجلی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا، جس میں تکنیکی تعاون، معلومات کا تبادلہ اور بہترین طریقہ کار سے استفادہ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

سعودی عرب کی جانب سے انتہائی بلند وولٹیج (ای ایچ وی) ٹرانسمیشن نظام، گرڈ میں قابل تجدید توانائی کی زیادہ شمولیت سے پیدا ہونے والے تکنیکی اور آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنے، ابھرتے ہوئے ڈیٹا مراکز کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کی حکمت عملی اور بجلی کے نظام کی بدلتی ضروریات کے مطابق گرڈ کوڈز کو اپ ڈیٹ کرنے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔

دونوں فریقوں نے بجلی کے شعبے میں ہندوستان۔سعودی عرب شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے تعمیری مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 6339 )


(ریلیز آئی ڈی: 2325290) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी