سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت کی اہم اسکیموں، پروگراموں اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیےسماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مرکزی سکریٹری جناب سدھانش پنت کا کرناٹک کے شہر میسورو کا دورہ


مرکزی سکریٹری جناب سدھانش پنت نے مرکزی حکومت کی تمام اسکیموں اور پہل پر عمل درآمد کے لیے شفاف اور مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا

جناب سدھا نش پنت نے افسران اور اہلکاروں سے کہا کہ مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے تحت تمام اہل ممکنہ مستفیدین کو شامل کیا جائے؛ انہوں نے ہدایت دی کہ مختلف اسکیموں کی معلومات لے کر ممکنہ مستفیدین کے گھروں تک پہنچا جائے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 5:34PM by PIB Delhi

سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی وزارت کے مرکزی سکریٹری جناب سدھانش پنت نے آج کرناٹک کے شہر میسورو میں ریاستی محکمۂ سماجی بہبود کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس میں وزارت کی زیرِ عمل اسکیموں، پروگراموں اور اقدامات کا جامع جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261019173556_a1236f.jpg

اس اجلاس میں محکمۂ سماجی بہبود اور محکمۂ پسماندہ طبقات کی بہبود کے ریاستی اور ضلعی سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔ ٹانڈا ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261019173602_7132c5.jpg

مرکزی سکریٹری نے اجلاس کے دوران منشیات کی طلب میں کمی کے لیے قومی لائحۂ عمل (این اے پی ڈی ڈی آر) اور نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے)، پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودیہ یوجنا (پی ایم اجے)، مشینی صفائی کے نظام کے لیے قومی لائحۂ عمل (نمستے)، اٹل وایو ابھیودیہ یوجنا (اے وی وائی اے وائی) اور بزرگ شہریوں کے لیے دیگر اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261019173609_326eae.jpg

اجلاس میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، معاشی طور پر پسماندہ طبقات (ای بی سی) اور خانہ بدوش و نیم خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹی) کے طلبہ کے لیے قبل از میٹرک اور بعد از میٹرک وظائف کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ، شہری حقوق کے تحفظ کے قانون، 1955 اور مظالم کی روک تھام کے قانون، 1989 کے نفاذ کے لیے انتظامی نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھیک مانگنے کے عمل میں مصروف افراد کی جامع بازآبادکاری (اسمائل)، خواجہ سرا افراد کی بہبود (اسمائل) اور دیگر پسماندہ طبقات کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹلوں کی تعمیر سمیت مختلف اسکیموں اور پروگراموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کی تمام اسکیموں اور اقدامات پر عمل درآمد کے لیے شفاف اور مؤثر تدابیر اختیار کی جائیں، تاکہ مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے تحت تمام اہل ممکنہ مستفیدین کو ان کے فوائد فراہم کیے جا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261019173616_db9733.jpg

انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ مختلف اسکیموں، پروگراموں اور اقدامات کی خصوصیات کے بارے میں واضح معلومات کے ساتھ ممکنہ مستفیدین تک پہنچیں، تاکہ مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے فوائد اہل افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کیے جا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261019173624_f6d856.jpg

جناب سدھانش پنت نے میسورو میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور عوام کے وسیع تر مفاد میں سرکاری پروگراموں کو آگے بڑھانے کے لیے افسران اور دیگر متعلقہ افراد کی مخلصانہ کوششوں اور خدمات کو سراہا۔

 

********

) ش ح ۔ا ک۔ش ت)

U.No. 6328


(ریلیز آئی ڈی: 2325217) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Kannada