نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت نے نشہ مکت یووا ابھیان کے پانچویں ہفتے کے تحت 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 1,174 پروگرام منعقد کیے


یوگا، مراقبے اور منشیات سے پاک بھارت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں 3.43 لاکھ نوجوانوں اور شہریوں کی شرکت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 4:41PM by PIB Delhi

’’نشہ مکت یووا فار وِکست بھارت‘‘ ابھیان کے تحت، میرا یووا بھارت (مائی بھارت) نے 17 اکتوبر 2026 کو 100 ہفتوں پر مشتمل مہم کے پانچویں ہفتے کا انعقاد کیا۔ اس ہفتے کا موضوع ’’نشے سے پاک نوجوانوں کے لیے یوگا اور مراقبہ‘‘ اور ’’نشہ مکت یووا فار وِکست بھارت پر چرچا‘‘ (محلہ یوتھ پارلیمنٹ) تھا۔

روحانی تنظیموں، یونیورسٹیوں کی انجمنوں اور صنعتی انجمنوں کے اشتراک سے منعقد کیے گئے اس پروگرام کا دائرہ 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں تک پھیلا۔ اس کے تحت منعقدہ 1,174 پروگراموں میں 3,43,288 نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261019164226_d503d4.jpg

ان پروگراموں میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں نشے سے پاک نوجوانوں کا عہد، یوگا اور مراقبے کے سیشن، بیداری پیدا کرنے کے لیے مباحثے اور نوجوانوں کی شمولیت سے متعلق سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان اقدامات کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا، جسمانی اور ذہنی صحت و تندرستی کو بہتر بنانا اور نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔محلہ یوتھ پارلیمنٹ کے تحت ہونے والے مباحثوں نے بھی منشیات سے پاک بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے تبادلۂ خیال اور نوجوانوں کی شرکت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔

یہ مہم ہارٹ فل نیس، پروجیکٹ پوائنٹ، سی آئی پی یو، ایسوچیم، فکی، سی آئی آئی اور برہما کماریز سمیت شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ ان تنظیموں کی شرکت روحانی اداروں، صنعتی تنظیموں اور دیگر متعلقہ فریقوں کی اس اجتماعی کوشش کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد بیداری کو فروغ دینا اور نوجوانوں و شہریوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261019164234_9903c3.jpg

اس مہم کے دوران 3,380 سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا اور 3,43,288 عہد لیے گئے، جو منشیات سے پاک بھارت کے عزم کی تجدید کے لیے نوجوانوں اور شہریوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان پروگراموں میں مختلف شعبوں سے وابستہ متعلقہ فریقوں نے شرکت کی اور منشیات کے استعمال کی روک تھام اور مقامی سطح پر بیداری پیدا کرنے کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے کی کوشش کی۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں عوامی نمائندوں اور شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے ہونے والی وسیع شرکت اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ ایک صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے کمیونٹی کی مسلسل شمولیت کتنی اہم ہے۔ 100 ہفتوں پر مشتمل مہم کے ذریعے مائی بھارت، ’’ترقی یافتہ بھارت کے لیے نشے سے پاک نوجوان‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نوجوانوں کی شرکت اور اجتماعی اقدامات کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

**********

) ش ح –   رک )

U.No. 6319


(ریلیز آئی ڈی: 2325159) وزیٹر کاؤنٹر : 7