امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ 20 اکتوبر 2026 کو پنجاب میں’چِٹّا‘(نقلی منشیات)کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانے پر جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے مانسا، سنگرور اور گرداس پور میں ملاقات کریں گے
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریاست کو منشیات کے استعمال کی دلدل میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس کے نتیجے میں متعدد خاندانوں نے اپنے بچوں کو کھو دیا ہے
اپنے پیاروں کو کھونے والے ان خاندانوں کا درد ناقابل بیان ہے
منشیات کے اس تاریک کاروبار کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو خاموش کرانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، ریاست کے عوام اس کا منہ توڑ جواب دیں گے
حکومت ہند منشیات کے اسمگلروں کا سراغ لگا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پنجاب سمیت پورا ملک منشیات کی لعنت سے پاک ہو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 OCT 2026 9:10PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امدادد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ منگل،20 اکتوبرکو پنجاب میں چِٹا(نقلی منشیات ) کے کاروبار یوں کے خلاف آواز اٹھانے کے باعث جان گنوانے والوں کے اہلِ خانہ سے مانسا، سنگرور اور گرداسپور میں ملاقات کریں گے۔
امور داخلہ اور امدادد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ریاست کو منشیات کی دلدل میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد خاندانوں کو اپنے بچوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں نے جو کچھ کھویا ہے، اس کے غم کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے اس کالے کاروبار کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اور ریاست کے عوام اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومتِ ہند چِٹا (نقلی منشیات)کے کاروبار میں ملوث افراد کو چن چن کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجے گی اور پنجاب سمیت پورے ملک کو منشیات کے اس کاروبار سے آزاد کرا کے رہے گی۔
آپ دا حکومت نے پنجاب کو منشیات کی دلدل میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد خاندانوں کو اپنے بچوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔ عام آدمی پارٹی(آپ)حکومت کی سرپرستی میں پھل پھول رہے چِٹا کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف آواز اٹھانے والے جن لوگوں کو حال ہی میں اپنی جان گنوانی پڑی۔ بروزمنگل،20 اکتوبر کو میں مانسا، سنگرور اور گرداسپور میں ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کروں گا۔ ان خاندانوں نے جو کچھ کھویا ہے، اس کے غم کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ منشیات کے اس سیاہ کاروبار کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اور ریاست کے عوام اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ حکومتِ ہند چِٹا کے کاروبار میں ملوث افراد کو چن چن کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجے گی اور پنجاب سمیت پورے ملک کو منشیات کے اس کاروبار سے آزاد کرا کے رہے گی۔
********
(ش ح ۔م ح۔ش ب ن)
U. No.6289
(ریلیز آئی ڈی: 2325010)
وزیٹر کاؤنٹر : 8