وزارتِ تعلیم
خصوصی مہم 6 کے تحت محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کی انتظامی کارکردگی، صاف ستھرے اسکول کیمپس اور ذمہ دارانہ ای-کباڑ انتظام پر توجہ
28 اکتوبر 2026 کو ملک گیر ای-کباڑ سے متعلق بیداری اور اسے جمع کرنے کی مہم منعقد کی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 OCT 2026 8:37PM by PIB Delhi
وزارت تعلیم کے تحت محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل) 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6 پر فعال طور پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا، اسکول کیمپس میں صفائی کو فروغ دینا اور الیکٹرانک کباڑ (ای-کباڑ) کے ذمہ دارانہ انتظام کو مضبوط بنانا ہے۔ مہم کے تحت اسکولی طلبہ اور لوگوں کو پائیدار طریقے اپنانے کی ترغیب دینے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
خصوصی مہم 6 کے تحت اہم ترجیحی شعبے:
1. زیر التوا معاملات میں کمی اور سرکاری کام میں کارکردگی میں اضافہ
محکمہ اور اس سے وابستہ اداروں میں سرکاری کام کے زیر التوا معاملات کو کم کرنے، مختلف زمروں کی فائلوں کا جائزہ لینے، ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے، غیر ضروری اور فرسودہ فائلوں کو ختم کرنے اور ریکارڈ کے انتظام کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد انتظامی عمل کو آسان بنانا، دفتری جگہ کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور کام کاج میں کارکردگی کو فروغ دینا ہے۔

2. اسکول کیمپس میں صفائی کو فروغ دینا
مشن لائف کے لیے ایکو کلبس کی قیادت میں ملک بھر کے اسکول صاف ستھرے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کیمپس برقرار رکھنے کے لیے صفائی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد طلبہ اور اسکول کے عملے میں صفائی اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو مضبوط بنانا اور صحت مند تعلیمی ماحول پیدا کرنا ہے۔
3. اسکولوں میں ای-کباڑ سے متعلق بیداری اور جمع کرنے کے عمل کو مضبوط بنانا
خصوصی مہم 6 کے تحت اور مشن لائف کے لیے ایکو کلبس کی نگرانی میں ملک بھر کے اسکولوں میں ای-کباڑ سے متعلق بیداری اور اسے جمع کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے، تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو ای-کباڑ کے ذمہ دارانہ انتظام کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔
ان سرگرمیوں کے ذریعے الیکٹرانک کباڑ کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور طلبہ کو ای-کباڑ کے انتظام میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اس میں الیکٹرانک کباڑ کو کم کرنا اور ناکارہ آلات کو مجاز ذرائع کے ذریعے ٹھکانے لگانا شامل ہے۔
ان کوششوں کا مقصد طلبہ میں ماحول کے تئیں ذمہ دارانہ رویے کو فروغ دینا اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے میں اسکولوں کے کردار کو مزید مضبوط بنانا ہے۔


4. کرتویہ بھون 2 میں ای-کباڑ کے ڈبے اور دیواری فن پارے نصب کرنا
14 اکتوبر 2026 کو عالمی ای-کباڑ ڈے کے موقع پر محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل) نے کرتویہ بھون 2 میں ای-فضلہ سے متعلق ایک تخلیقی دیواری فن پارہ اور ای-فضلہ جمع کرنے کے ڈبے نصب کیے۔ یہ دیواری فن پارہ اسکول کے طلبہ کی جانب سے جمع کیے گئے 50 کلوگرام ای-فضلے سے تیار کیا گیا ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور مشن لائف کے لیے ایکو کلبس کے وژن سے ہم آہنگ یہ دیواری فن پارہ ’’کم کریں، دوبارہ استعمال کریں اور ری سائیکل کریں‘‘ کا پیغام دیتا ہے۔ یہ ڈبے ناکارہ الیکٹرانک اشیا کو جمع کرنے کے لیے مخصوص سہولت فراہم کرتے ہیں اور ادارہ جاتی سطح پر ای-فضلہ کے مناسب انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

5. ماحول دوستی کے عزم کا اظہار
محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل) کے سکریٹری جناب ٹی۔ کے۔ انیل کمار نے 16 اکتوبر 2026 کو ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور خودمختار اداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی، جس میں 28 اکتوبر 2026 کو ہونے والی ملک گیر ای-کباڑ سے متعلق بیداری اور اسے جمع کرنے کی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سکریٹری نے شرکا کو مہم کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں، بشمول آئی ای سی مہم، کے بارے میں بریفنگ دی اور اسکولوں میں جمع کیے گئے ای-فضلے کو مجاز وینڈرز کے حوالے کرنے کے لیے منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا۔
مشن لائف کے لیے ایکو کلبس کی نگرانی میں اسکول سطح کی صفائی مہموں کو ای-فضلہ سے متعلق بیداری اور اسے جمع کرنے کی سرگرمیوں کے ساتھ جوڑ کر خصوصی مہم 6 صاف ستھرے اور ماحول کے تئیں ذمہ دار تعلیمی اداروں کی تعمیر میں اجتماعی اقدامات کی اہمیت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6284 )
(ریلیز آئی ڈی: 2324964)
وزیٹر کاؤنٹر : 11