وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 OCT 2026 11:22AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 25ویں اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے تاجکستان کے شہر دوشنبے کا دورہ کریں گے۔ یہ اجلاس 19 سے 20 اکتوبر 2026 کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان کثیر فریقی تعاون کو مستحکم کرنے پر توجہ دی جائے گی، بالخصوص تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری، اختراع اور ثقافتی و انسانی ہمدردی کے تبادلوں کے شعبوں میں۔ اس کے علاوہ، جاری تعاون کے اقدامات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے اور تنظیم کے مالیاتی و ادارہ جاتی امور سے متعلق فیصلوں پر غور کیے جانے کی بھی توقع ہے۔

ہندوستان ایس سی او کے مختلف طریقۂ کار میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے اور اسٹارٹ اپس و اختراع، ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے اور عوام سے عوام کے تبادلوں جیسے شعبوں میں اقدامات کے ذریعے علاقائی تعاون میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یہ اجلاس ہندوستان کو ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ تنظیم کے دائرے میں عملی اور باہمی طور پر مفید تعاون کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گا۔

سربراہانِ حکومت کی کونسل کا گزشتہ اجلاس 18 نومبر 2025 کو روس کے شہر ماسکو میں منعقد ہوا تھا، جس میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کی تھی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6274


(ریلیز آئی ڈی: 2324863) وزیٹر کاؤنٹر : 12