وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر وزیر اعظم کا اظہارِ رنج و غم


وزیر اعظم کی جانب سے مالی امداد کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 OCT 2026 10:25AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک حادثے کے نتیجے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی جبکہ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6273


(ریلیز آئی ڈی: 2324862) وزیٹر کاؤنٹر : 9