ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے این سی آر میں تعمیل کی صورتحال اور نفاذی کارروائیوں کا جائزہ لیا، 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک 124 معائنے کیے۔


معائنے کے دوران فلائنگ اسکواڈ کو سرخ اور نارنجی زمرے کی صنعتوں کو ترجیح دینے کی ہدایت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 OCT 2026 6:03PM by PIB Delhi

کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ اِن این سی آر اینڈ ایڈجائننگ ایریاز (سی اے کیو ایم) نے 16 اکتوبر 2026 کو منعقدہ اپنی انفورسمنٹ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) کے 141ویں اجلاس میں قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں نفاذی کارروائیوں، معائنے کے نتائج اور ضابطوں کی تعمیل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔25 ستمبر سے 9 اکتوبر 2026 تک 15 روزہ رپورٹنگ مدت کے دوران مجموعی طور پر 124 معائنوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ ان میں تعمیرات اور انہدام (سی اینڈ ڈی) کے مقامات پر چھ، صنعتی شعبے میں 54 اور ڈیزل جنریٹر (ڈی جی) سیٹ سے متعلق 64 معائنے شامل تھے۔ان معائنوں کے دوران مجموعی طور پر 55 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں سی اینڈ ڈی مقامات پر پانچ، صنعتی شعبے میں 35 اور ڈی جی سیٹ سے متعلق 15 خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

 

خلاف ورزیوں کی رپورٹ کی بنیاد پر مختلف نفاذی کارروائیوں کی تجویز دی گئی ہے۔ ان میں دو تعمیرات و انہدام (سی اینڈ ڈی) منصوبوں اور تین صنعتی یونٹوں کو بند کرنا، صنعتی اور ڈی جی شعبوں کے 12 یونٹوں کو سیل کرنا، نیز ایک سی اینڈ ڈی معاملے، پانچ صنعتی معاملات اور ایک ڈی جی سے متعلق معاملے میں تعمیل کے لیے احکامات یا ہدایات جاری کرنا شامل ہے۔ دیگر مجوزہ اقدامات میں ماحولیاتی معاوضہ (ای سی) عائد کرنا، دوبارہ معائنہ، معاملات کو مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بی) کو بھیجنا، نیز منصوبوں کے ذمہ دار افراد اور متعلقہ حکام کو مشورے اور خطوط جاری کرنا شامل ہیں۔

ای ٹی ایف نے اپنے 140ویں اجلاس میں زیر غور لائے گئے معاملات پر کی گئی کارروائی کا بھی جائزہ لیا۔ بندش، ڈی جی سیٹ کو سیل کرنے، ای سی سے متعلق خطوط اور ایڈوائزری جاری کرنے، معاملات کو سی پی سی بی/ایس پی سی بی کو بھیجنے اور دوبارہ معائنہ سمیت مختلف نفاذی اقدامات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ٹاسک فورس نے گزشتہ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات کا بھی جائزہ لیا۔ 15 اکتوبر 2026 تک تین ایسے احکامات جاری کیے گئے تھے اور یہ تینوں سی اینڈ ڈی مقامات سے متعلق تھے۔ ان میں دو ہریانہ اور ایک اتر پردیش میں تھا۔ اس کے علاوہ تین معاملات کو حتمی فیصلے کے لیے متعلقہ ایس پی سی بی یا حکام کو منتقل کیا گیا۔ ان میں ایک صنعتی اور دو سی اینڈ ڈی معاملات شامل تھے، جن میں ایک معاملہ دہلی اور دو ہریانہ سے متعلق تھے۔

ای ٹی ایف نے کمیشن کے فلائنگ اسکواڈز کی مجموعی نفاذی صورتحال کے تازہ اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا۔ 16 اکتوبر 2026 تک فلائنگ اسکواڈز این سی آر میں 28,868 یونٹوں، منصوبوں اور اداروں کا معائنہ کر چکے تھے۔ ان معائنوں کی بنیاد پر 1,837 بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ان میں سے ضابطوں کی تعمیل کی تصدیق کے بعد 1,491 دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے تھے۔ مزید 130 معاملات کو حتمی فیصلے کے لیے متعلقہ ایس پی سی بی یا دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کو منتقل کیا گیا، جبکہ 216 اداروں کے لیے دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات جاری ہونا باقی تھے۔

ای ٹی ایف نے متعلقہ شعبوں میں جاری کیے گئے نفاذی احکامات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ 15 اکتوبر 2026 تک صنعتی شعبے میں مجموعی طور پر 34، سی اینڈ ڈی شعبے میں 29 اور ڈی جی سیٹ سے متعلق 27 احکامات جاری کیے گئے تھے۔ ٹاسک فورس نے ان معاملات کو نمٹانے اور ان پر کارروائی کا جائزہ لیا، جن میں اضافی معلومات، ذاتی سماعت اور دوبارہ معائنے کی ضرورت والے معاملات بھی شامل تھے۔

کمیشن نے ایک بار پھر کہا کہ معائنے میں ترجیحاً سرخ اور نارنجی زمرے کی صنعتوں پر توجہ دی جانی چاہیے، بالخصوص ان صنعتوں پر جہاں بھٹیاں اور بوائلر موجود ہیں۔ فلائنگ اسکواڈز کو ہدایت دی گئی کہ وہ معائنہ رپورٹیں پیش کرنے سے پہلے مکمل اور درست پتوں کی تصدیق سے متعلق جاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں، خاص طور پر ان واقعات کے پیش نظر جب بندش کے احکامات اور خطوط موصول نہ ہونے کے باعث واپس آ گئے۔

کمیشن نے نفاذی کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے، تعمیل کی بروقت تصدیق کو یقینی بنانے اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس نے ترجیحی شعبوں، بشمول صنعتی یونٹوں، تعمیرات و انہدام کی سرگرمیوں اور ڈی جی سیٹوں میں تیز رفتار نفاذی کارروائی، تعمیل کی سخت نگرانی اور مسلسل معائنے جاری رکھنے پر بھی زور دیا، تاکہ این سی آر میں فضائی آلودگی کو مؤثر طریقے سے کم کیا جا سکے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 6261 )


(ریلیز آئی ڈی: 2324766) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी , Tamil