وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس اور سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس نے مہاراشٹر کے ضلع دھولے میں واقع وائلڈ لائف سینکچری (جنگلی حیات کی پناہ گاہ) میں 2.87 ہیکٹررقبے پر کی جانے والی بھنگ (گانجا) کی غیر قانونی کاشت کو تباہ کر دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 OCT 2026 6:25PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کو ملنے والی خفیہ اطلاعات سے پتہ چلا کہ مہاراشٹر کے ضلع دھولے کی تحصیل شیرپور میں واقع گاؤںجم نیا پا کے قریب، ایک وائلڈ لائف سینکچری کے اندر وسیع رقبے پر بھنگ (گانجا) کی غیر قانونی کاشت کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی اور سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس کے افسران پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم 14 اکتوبر 2026 کو مذکورہ وائلڈ لائف سینکچری پہنچی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261015182613_0936ed.jpg

ٹیم نے پناہ گاہ کے ایک دور افتادہ اور گھنے جنگلی علاقے میں زمین کے پانچ مختلف حصوں پر بھنگ کی غیر قانونی کاشت کا پتہ لگایا، جو مجموعی طور پر 2.87 ہیکٹریعنی 7.08 ایکڑ رقبے پر محیط تھی۔ دشوار گزار راستوں، جنگلی جانوروں کی موجودگی اور موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے اس آپریشن کے دوران کافی مشکلات پیش آئیں۔ تاہم، افسران نے انتہائی احتیاط اور ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد، پولیس اور محکمہ جنگلات کے حکام کی موجودگی میںروٹا ویٹر (زرعی مشینری) کا استعمال کرتے ہوئے بھنگ کی فصل کو تباہ کر دیا گیا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

مہاراشٹر کے ضلع دھولے، شیرپور میں واقع گاؤں جم نیا پاکے قریب وائلڈ لائف سینکچری میں بھنگ کی غیر قانونی کاشت۔

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس اور سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس پورے بھارت میں اس طرح کی غیر قانونی کاشت کو تباہ کرنے کے آپریشنز جاری رکھیں گے اور منشیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف لڑنے اور مستقبل کے لیے منشیات سے پاک اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

(ش ح۔اص)

UR No 6178


(ریلیز آئی ڈی: 2324152) وزیٹر کاؤنٹر : 7