وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ تعلیم نے قومی مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے نفاذ اور تصدیق کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے رہنمائی اور جائزے سے متعلق ورکشاپ منعقد کی


وزارت نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے این ایم ایم ایس ایس کی درخواستوں کے بروقت اندراج اور تصدیق پر زور دیا

این ایم ایم ایس ایس کے تحت اہل طلبہ کو سالانہ 12 ہزار روپے کی اسکالرشپ دی جاتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 OCT 2026 3:46PM by PIB Delhi

وزارتِ تعلیم کے اسکولی تعلیم و خواندگی کے محکمہ نے بدھ (14 اکتوبر 2026) کو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں قومی مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے حوالے سے ایک روزہ علاقائی رہنمائی اور جائزے کی ورکشاپ منعقد کی۔

اس ورکشاپ میں اسکیم کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لینے، قومی اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) کے ذریعے اسکیم کے کام کرنے کے طریقے سے افسران کو آگاہ کرنے اور اداروں کے نوڈل افسران (آئی این اوز) اور ضلعی نوڈل افسران (ڈی این اوز) کی سطح پر طلبہ کی درخواستوں کی تصدیق کے سلسلے میں ریاستوں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر تبادلۂ خیال کرنے پر توجہ دی گئی۔

ورکشاپ میں تفصیلی پریزنٹیشنز اور تکنیکی امور پر تبادلۂ خیال کے لیے عملی نشستیں منعقد کی گئیں، جن میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے این ایم ایم ایس ایس کے نفاذ سے متعلق درج ذیل موضوعات شامل تھے:

  • نئے طلبہ کا اندراج
  • اسکیم سے وابستہ ہونے کی صورتِ حال
  • درخواستوں کی تصدیق کا عمل
  • اداروں کے نوڈل افسران (آئی این اوز) اور ضلعی نوڈل افسران (ڈی این اوز) کے لیے قومی اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) کے طریقۂ کار کا عملی مظاہرہ
  • این ایم ایم ایس ایس کے تحت اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے تاثرات اور تجربات

ورکشاپ کی قیادت محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی کی اقتصادی مشیر محترمہ اے سریجا نے کی۔ اسکیم کے نفاذ کے لیے ریاستی، ضلعی اور ادارہ جاتی سطح پر ذمہ دار افسران نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ مدھیہ پردیش کے راشٹریہ شکشا کیندر کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور ریاستی نوڈل افسر (این ایم ایم ایس ایس) کے علاوہ بھوپال ضلع کے تقریباً 40 ضلعی نوڈل افسران (ڈی این اوز) اور 5 ادارہ جاتی نوڈل افسران (آئی این اوز) بھی ورکشاپ میں شریک ہوئے۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے منتخب طلبہ اور ان کے سرپرستوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

وزارت نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے قومی اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر اسکیم سے مستفید ہونے والے طلبہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں کی درست اور بروقت تصدیق کو یقینی بنانے میں ریاستی نوڈل افسران (ایس این اوز)، ضلعی نوڈل افسران (ڈی این اوز) اور ادارہ جاتی نوڈل افسران (آئی این اوز) کے اہم رول  پر زور دیا۔تعلیمی سال 2026-27 کے لیے درخواستوں کے اندراج کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 ہے۔ ادارہ جاتی نوڈل افسران (آئی این اوز) اور ضلعی نوڈل افسران (ڈی این اوز) کی سطح پر درخواستوں کی تصدیق کی آخری تاریخیں بالترتیب 15 نومبر 2026 اور 30 نومبر 2026 ہیں۔

 

 

اس تبادلۂ خیال کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسکیم کے نفاذ سے متعلق اپنے تجربات بیان کرنے، انتظامی اور تکنیکی مسائل کی نشاندہی کرنے اور اندراج، تصدیق اور اسکالرشپ کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کرنے کا موقع ملا۔

اس ورکشاپ کا مقصد ریاستی، ضلعی اور ادارہ جاتی سطح پر ذمہ داریوں کو واضح کرنا اور اسکیم کے نفاذ میں شامل تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانا بھی تھا۔ وزارت نے این ایم ایم ایس ایس کے تحت تمام اہل مستفدین تک اسکالرشپ پہنچانے اور ان میں سے کسی بھی طالب علم کے تعلیم چھوڑنے کی نوبت نہ آنے کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261015154802_0653f9.jpg

 

این ایم ایم ایس ایس مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ہے، جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے آٹھویں جماعت کے بعد تعلیم چھوڑنے والے طلبہ کی تعداد کم کرنے اور انہیں بارہویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسکیم کے تحت اہل طلبہ کو ہر سال 12,000 روپے کی اسکالرشپ دی جاتی ہے۔ اہل طلبا کا انتخاب کرنے سے متعلق امتحان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے، جب کہ قومی اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) کے ذریعے اندراج، تصدیق اور اسکالرشپ کی رقم جاری کرنے کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔

 

ش ح ۔ ش ب ۔ ج

UNO-6152

 

Ministry of Education

Ministry of Education organises Orientation-cum-Review Workshop on National Means-cum-Merit Scholarship Scheme (NMMSS) to Strengthen Scholarship Implementation and Verification Processes

(Release ID: 2323830)


(ریلیز آئی ڈی: 2323923) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada