وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

منشیات پر کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بیورونے ہماچل پردیش میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی گانجے کی کاشت ختم کرکے نشہ مکت بھارت کے وژن کو تقویت دی


منشیات پر کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بوارونے’’آپریشن پریورتن‘‘ کے تحت 5,165 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی گانجےکی کاشت تباہ کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 4:13PM by PIB Delhi

ہماچل پردیش کے ضلع کُلو میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی بڑی کارروائیوں میں سے ایک کے دوران، منشیات پر کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بیورونے (سی بی این) کے افسران نے ’’آپریشن پریورتن‘‘ کے تحت 5,165 ایکڑ (2,070 ہیکٹر) اراضی پر غیر قانونی گانجے کی کاشت تباہ کر دی۔

غیر قانونی کاشت کی نشاندہی زمینی سروے اور ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی، جبکہ اسے تباہ کرنے کی کارروائی محکمۂ جنگلات اور محکمۂ پولیس کے تعاون سے انجام دی گئی۔ ہمالیائی علاقے کے دشوار گزار جغرافیے کے باوجود، سی بی این کی ٹیموں نے ان تمام مقامات پر غیر قانونی کاشت تباہ کی جہاں گانجے کے پودے اُگے ہوئے پائے گئے، حتیٰ کہ تقریباً 3,500 میٹر کی بلندی تک بھی کارروائی کی گئی۔ غیر قانونی کاشت کو جلد از جلد تباہ کرنے کے لیے افسران روزانہ پیدل دشوار گزار راستوں سے گزرتے ہوئے دور دراز مقامات تک پہنچے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-14161304_20261014161354_0dcc3e.png

کارروائی کے اختتام پر، منشیات پر کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بیوروکے افسران نے ملانا گاؤں کے باشندوں کے ساتھ بات چیت (جن سنواد) کا اہتمام کیا، جس کا مقصد متبادل ترقیاتی حکمتِ عملیوں کو فروغ دینا تھا۔ ان میں متبادل فصلوں کی کاشت کو فروغ دینا بھی شامل ہے، جو منشیات و نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادّوں سے متعلق قومی پالیسی 2012 کے تحت مرکزی بیورو برائے انسدادِ منشیات کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

منشیات پر کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بیورونے (سی بی این)، حکومتِ ہند کی وزارتِ خزانہ کے محکمۂ محصولات کے تحت منشیات سے متعلق قوانین کے نفاذ اور ضابطہ بندی کا اعلیٰ ادارہ ہے۔ یہ گانجے اور افیون کی غیر قانونی کاشت کی نشاندہی کرنے اور اسے تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ غیر قانونی فصلوں کو ان کے ابتدائی مقام ہی پر تباہ کرکے سی بی این منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے سلسلے کی ایک اہم کڑی کو ختم کرتا ہے۔

سی بی این پورے ہندوستان میں غیر قانونی کاشت کو تباہ کرنے کی ایسی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ ادارے نے غیر قانونی منشیات کی تجارت کے خلاف جدوجہد اور مستقبل کے لیے منشیات سے پاک اور محفوظ ماحول کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

*****

ش ح۔ ع و۔ ص ج

U. No-6071

 


(ریلیز آئی ڈی: 2323345) وزیٹر کاؤنٹر : 9