زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی اے آر، ای ایس ٹی آئی سی-2026 سے قبل تعارفی تقریب اور ذرائع ابلاغ سے بات چیت کا اہتمام کرے گا


ہریانہ کے کرنال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ڈاکٹر ایم ایل جَٹ، ای ایس ٹی آئی سی-2026 میں آئی سی اے آر کے کردار پر روشنی ڈالیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 1:01PM by PIB Delhi

بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر)، 27 سے 29 اکتوبر 2026 تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں واقع بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے اجلاس (ای ایس ٹی آئی سی)-2026 سے قبل 15 اکتوبر 2026 کو ہریانہ کے کرنال میں واقع آئی سی اے آر-مرکزی ادارہ تحقیق برائے شور زدہ مٹی(سی ایس ایس آر آئی) میں ایک تعارفی تقریب اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کرے گی۔

محکمہ برائے زرعی تحقیق و تعلیم(ڈی اے آر ای)کے سکریٹری اور بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جَٹ، ای ایس ٹی آئی سی-2026 کی تعارفی تقریب سے خطاب کریں گے اور ای ایس ٹی آئی سی-2026 میں آئی سی اے آر کے کردار پر اظہار خیال کریں گے۔

اس پروگرام میں‘‘زرعی ٹیکنالوجی، غذائی نظام اور تغذیہ’’کے موضوع پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت بھی شامل ہوگی، جس میں زرعی ٹیکنالوجی، غذائی نظام اور تغذیہ کے شعبوں میں ہونے والی نئی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

ای ایس ٹی آئی سی-2026 میں آئی سی اے آر کا کردار

محکمہ برائے زرعی تحقیق و تعلیم(ڈی اے آر ای)کے سکریٹری اور بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر)کے ڈائریکٹر جنرل، ای ایس ٹی آئی سی-2026 کی رہنمائی کمیٹی کے رکن ہیں۔ اس کمیٹی میں حکومتِ ہند کے کئی اہم سائنسی اور تکنیکی محکموں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔ آئی سی اے آر کا براہِ راست تعلق ‘‘زرعی ٹیکنالوجی، غذائی نظام اور تغذیہ’’ کے موضوع پر منعقد ہونے والے اجلاس سے ہے، جو ای ایس ٹی آئی سی-2026 کے 12 اہم موضوعاتی اجلاسوں میں سے ایک ہے اوریہ29 اکتوبر 2026 کو منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز(ایم او ایف پی آئی)کے سکریٹری کریں گے۔ اجلاس میں کلیدی خطبہ، جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے ایک نئے کاروباری ادارے کے سربراہ، ایک خاتون صنعت کار اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے رہنماؤں کی پیشکشیں شامل ہوں گی، جن کے بعد ایک پینل مباحثہ ہوگا۔ یہ اجلاس ہندوستان کے وسیع تر سائنس و ٹیکنالوجی کے منظرنامے میں زرعی تحقیق، اختراعات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ آئی سی اے آر کے کئی سائنس دان، جن میں آئی سی اے آر-بھارتی زرعی تحقیقاتی ادارہ (آئی اے آر آئی)، آئی سی اے آر-قومی ادارہ برائے نباتاتی حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور آئی سی اے آر-نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین شامل ہیں، ای ایس ٹی آئی سی-2026 میں مقررین کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ آئی سی اے آر کی شرکت کے ذریعے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، روبوٹکس، ڈیجیٹل زراعت، فصلوں کی افزائش میں جدید طریقوں، جین ایڈیٹنگ اور پائیدار زرعی نظاموں میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، آئی سی اے آر ای ایس ٹی آئی سی-2026 کی نمائش میں‘‘زرعی ٹیکنالوجی، غذائی نظام اور تغذیہ’’کے موضوع کے تحت اپنی اختراعات بھی پیش کرے گا۔

ای ایس ٹی آئی سی-2026

ای ایس ٹی آئی سی-2026 سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے نمائندے، محققین، اختراع کار، جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے نئے کاروباری ادارے، صنعت کار، پالیسی ساز، مالی اعانت فراہم کرنے والے ادارے اور عالمی ماہرین ایک جگہ جمع ہوں گے۔ حکومتِ ہند کے دفتر برائے پرنسپل سائنسی مشیر کی رہنمائی میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)اس سہ روزہ پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے، جب کہ قومی ادارہ برائے بین شعبہ جاتی سائنس و ٹیکنالوجی (این آئی آئی ایس ٹی)اس میں منتظم شراکت دار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ پروگرام جدید ترین تحقیق، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے ابھرتے ہوئے اور اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا، تاکہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی سمت میں پیش رفت کی جا سکے۔

اس اجلاس میں محکمۂ جوہری توانائی(ڈی اے ای)، وزارتِ آیوش، محکمۂ حیاتیاتی ٹیکنالوجی(ڈی بی ٹی)، محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی)، محکمۂ دفاع/دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم(ڈی آر ڈی او)، وزارتِ ارضیاتی علوم (ایم او ای ایس)، محکمۂ اعلیٰ تعلیم، وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (میئتی)، ہندوستانی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر)، محکمۂ صحت تحقیق(ڈی ایچ آر)/ہندوستانی طبی تحقیقاتی کونسل (آئی سی ایم آر)، محکمۂ خلائی/بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم(اسرو)اور محکمۂ مواصلات (ڈی او ٹی)شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ نوبیل انعام یافتگان، عالمی ماہرین، صنعت کے رہنما، پالیسی ساز، سائنس و ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے رہنما، محققین، اختراع کار، جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے نئے کاروباری ادارے، صنعتیں اور مالی اعانت فراہم کرنے والے ادارے بھی اس میں شریک ہوں گے۔

ای ایس ٹی آئی سی-2026 میں آئی سی اے آر کی شرکت، ترقی یافتہ ہندوستان@2047 کے تصور کے مطابق پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی اور غذائی نظاموں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

*******

 

) ش ح – رک )

U.NO- 6057


(ریلیز آئی ڈی: 2323164) وزیٹر کاؤنٹر : 17