وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے ڈیجیٹل حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لئےڈی بی آئی ایم کے مطابق ڈی اے ایچ ڈی کی ویب سائٹ کا آغاز کیا،
مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈی بی آئی ایم کے مطابق ڈی اے ایچ ڈی کی ویب سائٹ ڈیجیٹل موجودگی کو مضبوط بنانے اور قابل رسائی، شفاف اور شہریوں پر مرکوز خدمات کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 OCT 2026 4:41PM by PIB Delhi
ہندوستان کے ڈیجیٹل نظامِ حکمرانی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، حکومتِ ہند کے مویشی پروری اور ڈیری کےمحکمہ نے آج ڈیجیٹل برانڈ آئیڈینٹی ٹی مینول -ڈیجیٹل برانڈ شناختی رہنما کتابچے (ڈی بی آئی ایم) کے تیسرے ایڈیشن کے مطابق تیار کردہ اپنی ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ یہ رہنما کتابچہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے متعارف کرایا ہے۔

نئی ویب سائٹ کا آغاز کرتے ہوئے، حکومتِ ہند کے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے کہاکہ‘‘محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی ڈی بی آئی ایم کے مطابق تیار کردہ ویب سائٹ کا آغاز ہماری ڈیجیٹل موجودگی کو مضبوط بنانے اور سرکاری خدمات کو زیادہ قابل رسائی، شفاف اور شہریوں پر مرکوز بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ پہل ڈیجیٹل انڈیا اور کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے لیے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔’’
مرکزی وزیرموصوف نے اس کام کو ممکن بنانے کے لیے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی اطلاعاتی ٹیکنالوجی ٹیم اور قومی اطلاعاتی مرکز (این آئی سی) کی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی نئی ویب سائٹ کا جائزہ لیں اور اس کی بہتر خصوصیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مویشیوں کی صحت، مویشی پروری کی اسکیموں، ڈیری کی ترقی، مویشیوں کے انتظام اور محکمے کی مختلف پہلوں اور خدمات سے متعلق معلومات حاصل کریں۔

نئی شروع کی گئی ویب سائٹ صارفین کے لیے رسائی، یکسانیت اور معلومات تلاش کرنے کے عمل کو آسان بناتی ہے۔ اس میں جدید سرچ سہولت، بھاشنی کے ذریعے متعدد زبانوں میں معاونت، صارفین کی ضروریات کے مطابق معلومات تک رسائی اور مواد کے انتظام کا مرکزی نظام شامل ہے۔
محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی یہ ویب سائٹ ایک جامع ڈیجیٹل مرکز کے طور پر کام کرتی ہے، جہاں محکمے کی اہم اسکیموں اور پہلوں کی معلومات دستیاب ہیں۔ ان میں مویشی پروری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف)، راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم)، قومی مویشی مشن (این ایل ایم) اور مویشیوں کی صحت اور بیماریوں پر قابو پانے کا پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی) سمیت دیگر اسکیمیں شامل ہیں۔ ویب سائٹ کے ذریعے اسکیموں سے متعلق معلومات، رہنما خطوط، وسائل اور متعلقہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے متعلقہ فریقوں کو محکمے کی پہل اوراقدامات اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں باخبر رہنے میں مدد ملتی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی نئی ویب سائٹ پر جائیں: www.dahd.gov.in
*******************
ش ح۔م م ع۔ف ر
U- 6042
(ریلیز آئی ڈی: 2323076)
وزیٹر کاؤنٹر : 6