نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں باکسنگ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قومی کھیل ترقیاتی فنڈ، بھارتی کھیل اتھارٹی اور انڈین آئل کے درمیان شراکت داری


مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملک میں باکسنگ کے جامع نظام کی تعمیر پر زور دیا

انڈین آئل کی سرمایہ کاری سے ہندوستان میں باکسنگ کے نظام کو دو برسوں کے دوران 40 کروڑ روپے کی مدد ملے گی، جس سے صلاحیتوں کی شناخت، کھلاڑیوں کی ترقی، کوچنگ اور کھیلوں کی سائنس کو فروغ دیا جائے گا

مفاہمت نامے پر دستخط محکمہ سرکاری اداروں کے مشترکہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے موضوعاتی خاکے میں کھیلوں کو شامل کیے جانے کے بعد کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 5:42PM by PIB Delhi

قومی کھیل ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف)، بھارتی کھیل اتھارٹی (ایس اے آئی) اور انڈین آئل کارپوریشن نے ایک منظم پروگرام کے ذریعے ہندوستان میں باکسنگ کو مضبوط بنانے کے لیے شراکت داری قائم کی ہے۔ اس پروگرام میں صلاحیتوں کی شناخت اور کھلاڑیوں کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے وسائل کے حکمت عملی کے تحت استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ اس پہلو کو نئی شکل دی گئی کھیلو انڈیا اسکیم میں بھی شامل کیا گیا ہے، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/1000657820_20261013174428_81d6cc.jpg

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا، ’’نئی کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت حکومت کارپوریٹ شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کر رہی ہے اور اس طرح کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پر مبنی شراکت داریاں ملک میں کھیلوں کا ایک حقیقی قومی نظام قائم کرنے میں مدد کریں گی۔‘‘

مفاہمت نامے پر دستخط محکمہ سرکاری اداروں کے مشترکہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے موضوعاتی خاکے کے تحت کھیلوں کو ایک مخصوص موضوعاتی شعبے کے طور پر شامل کیے جانے کے بعد کیے گئے ہیں۔ یہ کھیلوں کی ترقی میں کارپوریٹ شعبے کی شرکت کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

اس شراکت داری کے تحت انڈین آئل دو برسوں میں 40 کروڑ روپے فراہم کرے گا۔ اس رقم سے صلاحیتوں کی شناخت، کھلاڑیوں کی ترقی، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس، بین الاقوامی سطح پر تجربات کے مواقع، باکسنگ اکیڈمیوں کو مضبوط بنانے اور کوچوں، ریفریوں اور تکنیکی عہدیداروں کی صلاحیت سازی میں مدد دی جائے گی۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے مزید کہا، ’’یہ مفاہمت نامہ کھیلوں میں کارپوریٹ شعبے کی شرکت کو یقینی بناتا ہے۔ صرف باکسنگ ہی نہیں بلکہ ہر کھیل میں کارپوریٹ اداروں کو آگے آکر مدد کا ہاتھ بڑھانا چاہیے۔ کھیل کو ابتدائی اور ترقی کے مرحلے میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعد میں، جب ایک نظام تشکیل پا جاتا ہے تو وہ خود کو برقرار رکھنے کے قابل ہونے لگتا ہے اور اس کے بعد سرمایہ کاری بھی آنے لگتی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/1000657822_20261013174439_77dd17.jpg

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا، ’’مالی مدد کے علاوہ، باکسنگ کا ایک جامع نظام قائم کرنے کے لیے صلاحیتوں کی شناخت اور آلات، کھیلوں کی سائنس، سہولتوں، کوچوں کی ترقی اور ریفریوں کی تربیت میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔‘‘

آج کیے گئے مفاہمت نامے کا مقصد انڈین آئل کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت فراہم کی جانے والی مدد، کھیلوں کی ترقی کے لیے وسائل فراہم کرنے میں قومی کھیل ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف) کے کردار اور بھارتی کھیل اتھارٹی (ایس اے آئی) کی تکنیکی مہارت کو یکجا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/1000657819_20261013174451_2b83d6.jpg

اس شراکت داری کے ذریعے باکسروں کو معیاری کوچنگ، سائنسی معاونت، تربیتی سہولتوں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

یہ شراکت داری ہندوستانی باکسنگ کے لیے ایک اہم وقت میں سامنے آئی ہے۔ 2026 کے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی باکسروں نے چھ تمغے جیتے، جن میں تین سونے اور تین کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

اس پہل کا مقصد ابھرتے ہوئے اور اعلیٰ سطح کے باکسروں کی ترقی کے راستے کو مضبوط بنا کر اس کارکردگی کو مزید آگے بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/1000657821_20261013174503_28ac2b.jpg

مفاہمت نامے پر مرکزی وزیر کھیل، سکریٹری (کھیل) جناب ہری رنجن راؤ، وزارت کھیل کے دیگر سینئر عہدیداروں، باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر جناب اجے سنگھ اور انڈین آئل کی ڈائریکٹر (ایچ آر) محترمہ رشمی گوول کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

قومی کھیل ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف) کا قیام حکومت ہند نے 1998 میں خیراتی عطیات قانون، 1890 کے تحت کیا تھا۔ یہ فنڈ کھیلوں کی ترقی کے لیے افراد اور کارپوریٹ اداروں سے وسائل جمع کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ فنڈ سرکاری اور نجی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کھلاڑیوں کی ترقی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، اکیڈمیوں، خصوصی کوچنگ، آلات اور بین الاقوامی سطح پر تجربات کے مواقع سے متعلق اقدامات کی معاونت کرتا ہے۔

****

ش ح۔ ک ح۔ خ م

U.NO.6012


(ریلیز آئی ڈی: 2322943) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी