وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سربراہِ حکومت کی حیثیت سے قوم کی خدمت کے 25 سال مکمل ہونے پر نیک خواہشات پیش کرنے کے لیے بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے کا شکریہ ادا کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 9:04PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے کی جانب سے نیک خواہشات پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان اور بھوٹان باہمی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی دیرپا شراکت داری کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان اور خوش حال بھوٹان کے مشترکہ تصور کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
وزیر اعظم توبگے، آپ کے پُرخلوص اور دل سے پیش کیے گئے پیغام کے لیے شکریہ۔
ہندوستان اور بھوٹان باہمی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی دیرپا شراکت داری کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ میں وکست بھارت اور خوش حال بھوٹان کے مشترکہ تصور کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے قریبی تعاون کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔
@tsheringtobgay
******
ش ح۔ م ح۔رض
U-No.5080
(ریلیز آئی ڈی: 2322720)
وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam