وزیراعظم کا دفتر
حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے قوم کی25 سال تک خدمت مکمل کرنے پر وزیر اعظم ڈومینیکا روزویلٹ اسکریٹ کی جانب سے مبارک باد دینے پر وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 8:49PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم ڈومینیکا روزویلٹ اسکریٹ کی جانب سے نیک تمناؤں اور پُرخلوص کلمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ڈومینیکا کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
جناب مودی نے ایکس پر لکھا:
‘‘وزیر اعظم اسکریٹ، آپ کی نیک تمناؤں اور پُرخلوص کلمات کے لیے شکریہ۔ بھارت ڈومینیکا کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ہم اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔’’
@SkerritR
***
) ش ح – رک )
U.NO- 5077
(ریلیز آئی ڈی: 2322703)
وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam