صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت و خاندانی بہبود  کی مرکزی وزارت نے سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو معمول کا حصہ بنانے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم  6  شروع کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 OCT 2026 1:40PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی صحت و خاندانی بہبود  کی وزارت کا    صحت و خاندانی بہبود   کا محکمہ  2  اکتوبر سے  31  اکتوبر   ،  2026   ء  تک خصوصی مہم 6 چلا رہا ہے، جس کا مقصد صفائی ستھرائی کو دفتری نظام کا مستقل حصہ بنانا اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم کرنا ہے۔ یہ مہم   صحت و خاندانی بہبود  کے محکمے کے منسلک اور ماتحت دفاتر، مرکز کے تحت سرکاری اسپتالوں، خود مختار اداروں،  مرکزی حکومت کے تحت سرکاری شعبے کے  اداروں  (  سی پی ایس یوز )  اور دیگر متعلقہ اداروں میں نافذ کی جا رہی ہے، جس میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، کام کی جگہ کے انتظام کو بہتر بنانے اور زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261012134133_8f2f89.jpg

بنگلورو کے سی جی ایچ ایس ڈسپنسری میں ادویات کی تقسیم کا کمرہ

اس مہم کے تحت محکمے کے ماتحت مختلف دفاتر اور ادارے صفائی مہم چلا رہے ہیں،  استعمال میں نہ آنے والے بے کار سامان اور  ای - کچرے کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگا رہے ہیں، دفتر کی جگہ کا بہتر استعمال کر رہے ہیں اور عوامی شکایات سمیت دیگر زیر التوا معاملات کو جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد  ، دفتر کے احاطے کی دیکھ بھال کو بہتر بنانا، کام کی جگہوں کو صاف ستھرا اور منظم بنانا اور مسلسل و منظم کوششوں کے ذریعے انتظامی کارکردگی کو مستحکم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261012134141_a371b0.jpg

سی ڈی ایس سی او کے مغربی زون میں راہداری ، ممبئی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261012134149_32f337.jpg

اے پی ایچ او، ممبئی کی جانب سے صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں

ان  کوششوں سے  محکمے کے  ، اس عزم کی عکاسی  ہوتی ہے کہ اس کے تمام دفاتر اور اداروں میں صفائی ستھرائی کو معمول کا حصہ بنایا جائے، زیر التوا معاملات کو کم کیا جائے اور صفائی ستھرائی ، کارکردگی اور بہتر حکمرانی کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261012134200_f2cf7e.jpg

ایمس، منگلاگیری میں  ’’ فضلے سے فن پارے  ‘‘   بنانے کا مقابلہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261012134210_64cc44.jpg

ایمس، رائے پور کی جانب سے  ’’ فضلے سے فن پارے ‘‘  بنانے کی پہل

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261012134217_d0f4d1.jpg

ایمس، بھٹنڈہ کی جانب سے ’’ فضلے سے فن پارے ‘‘  بنانے کی پہل

****

) ش ح – ش  م      -  ع ا )

U.No. 5010


(ریلیز آئی ڈی: 2322323) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil