وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ترشول مشق کونکن 2026 کے لیے برطانیہ کے شہر پلائی ماؤتھ پہنچ گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 OCT 2026 1:34PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل سے لیس اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس ترشول برطانیہ کے شہر پلائی ماؤتھ پہنچ گیا ہے۔ یہ جہاز رائل نیوی کے ساتھ مشق کونکن-26 میں حصہ لے گا۔

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ دو طرفہ بحری مشق کونکن-26 دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ بحری شراکت داری کا ثبوت ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس مشق کے دائرے اور پیچیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے دونوں بحری افواج کے درمیان بحری کارروائیوں میں باہمی تال میل کی صلاحیت اور ایک دوسرے کے بارے میں بہتر تفہیم کو فروغ ملا ہے۔ اپنے آغاز سے اب تک کونکن باہمی تعاون کا ایک اہم ستون بن چکی ہے، جو بحری سلامتی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں بحری افواج کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ مشق برطانیہ کے شہر پلائی ماؤتھ کے ساحل کے قریب 08 سے 15 اکتوبر 2026 تک دو مرحلوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔ بندرگاہی مرحلے میں پیشہ ورانہ نوعیت کے مختلف تبادلۂ خیال، ایک دوسرے کے جہازوں کے دورے، کھیلوں کے مقابلے، ثقافتی سرگرمیاں اور جہاز کو زائرین کے لیے کھولنا شامل ہے۔

سمندری مرحلے میں فضائی، سطحِ آب اور زیرِ آب، تینوں شعبوں میں پیچیدہ بحری عملی مشقیں شامل ہوں گی۔ ایک دوسرے کے جہازوں پر طیاروں کی لینڈنگ سمیت فضائی کارروائیاں، فائرنگ کی مشقیں، فضائی دفاعی مشقیں، جہاز رانی کی پیچیدہ عملی سرگرمیاں اور آبدوزوں کے خلاف مشقیں، اس بار کی مشق کونکن کو مزید پیچیدہ بنائیں گی۔

یہ مشق محفوظ، کھلے اور آزاد سمندروں کو یقینی بنانے کے مشترکہ عزم کی توثیق کرتی ہے اور ہندوستان۔برطانیہ ویژن 2035 میں بیان کردہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے۔

بہترین طریقۂ کار کے تبادلے اور باہمی تفہیم کو فروغ دے کر کونکن-26 دونوں بحری افواج کی پیچیدہ بحری حالات میں ہم آہنگی کے ساتھ کارروائی کرنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرے گی۔ یہ مشق ہندوستانی اور برطانوی بحری افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات اور بحری امن و سلامتی کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/INSTrishulPlymouthKonkan26.jpg_20261011133541_678cfd.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/INSTrishulPlymouthKonkan26-2_20261011133553_229d6f.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/INSTrishulPlymouthKonkan26-3.jpg_20261011133604_232b50.jpeg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 4970


(ریلیز آئی ڈی: 2321962) وزیٹر کاؤنٹر : 5