وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے نانا جی دیشمکھ کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دیہی ترقی میں ان کی خدمات کو اجاگر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 OCT 2026 9:49AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نانا جی دیشمکھ کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے آنجہانی کو قوم کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیت قرار دیتے ہوئے یاد کیا، جنہوں نے اپنے خیالات اور عملی اقدامات سے یہ ثابت کیا کہ حقیقی تبدیلی کی شروعات نچلی سطح سے ہوتی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ نانا جی دیشمکھ نے سیاسی نظریات کے ساتھ تعمیری سماجی خدمات کو یکجا کیا اور اپنی زندگی دیہی ترقی اور عوامی شمولیت کے لیے وقف کر دی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایک مضبوط اور خود کفیل بھارت کے لیے نانا جی دیشمکھ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے قوم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
وزیرِ اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر لکھا:
’’نانا جی دیشمکھ کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں قوم کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیت کے طور پر محبت اور احترام سے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات اور عملی اقدامات سے یہ ثابت کیا کہ حقیقی تبدیلی کی شروعات نچلی سطح سے ہوتی ہے۔ ان کی زندگی میں سیاسی نظریات اور تعمیری سماجی خدمات کا حسین امتزاج تھا۔ انہوں نے خود کو دیہی ترقی اور عوامی شمولیت کے لیے وقف کر دیا تھا۔ ایک مضبوط اور خود کفیل بھارت کے لیے ان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہم کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4965
(ریلیز آئی ڈی: 2321871)
وزیٹر کاؤنٹر : 6