وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے  سکریٹری 12 سے 15 اکتوبر ، 2026 ء  تک قبرص اور یونان کے دورے پر رہیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 OCT 2026 4:08PM by PIB Delhi

دفاع کے  سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ 12 سے 15  اکتوبر ،  2026 ء  تک قبرص اور یونان کے سرکاری دورے پر  رہیں گے۔ دونوں ممالک کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں بحری سلامتی اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون اہم موضوعات ہوں گے۔

دفاع کے  سکریٹری 12 اور 13 اکتوبر کو قبرص کے دورے کے دوران  ، وہاں کی وزارتِ دفاع کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے اور قبرص کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ مئی ،  2026 ء  میں قبرص کے صدر کے بھارت  کے دورے کے بعد  ، بھارت اور قبرص کے درمیان  کلیدی شراکت داری کو مزید تقویت  حاصل ہوئی ہے۔ دفاع کے  سکریٹری کے  اس دورے سے دوطرفہ تعلقات کو  مزید  مستحکم اور وسیع کرنے کے مشترکہ عزم کو تقویت ملنے کی توقع ہے، بالخصوص بحری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔

دورے کے دوسرے مرحلے میں  ، جناب راجیش کمار سنگھ یونان کی اعلیٰ دفاعی اور فوجی قیادت سے بات چیت کریں گے۔ یونان کے قومی دفاع  کے وزیر نے فروری  ، 2026 ء  میں  ، بھارت کا دورہ کیا تھا اور وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اعلیٰ سطح پر ہونے والے یہ تبادلۂ خیال دفاعی اور  کلیدی شعبوں میں  ، بھارت اور یونان کے بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت  کا حامل ہے کہ بھارت، بھارت-یورپی یونین سلامتی اور دفاعی شراکت داری کے اہم معاہدے پر دستخط کے بعد، یوروپی یونین کے رکن ممالک سمیت اپنے شراکت داروں کے ساتھ دفاعی اور  کلیدی اشتراک کو مزید  مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ر ا )

U.No. 4954


(ریلیز آئی ڈی: 2321750) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi , Tamil