وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے خلائی شعبے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں پر ایک مضمون شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 6:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی خلائی انٹیلی جنس اور دفاعی کمپنی دگنتارا کے بانی انیرودھ شرما اور تنویر احمد کا لکھا ہوا ایک مضمون شیئر کیا ہے

مضمون میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہبھارت کس طرح تیزی سے خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے اور ان علاقوں میں صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے جہاں وہ کبھی دوسرے ممالک پر منحصر تھا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرحبھارت خلائی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے، نئی ٹیکنالوجیز تیار کر رہا ہے اور دنیا میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’بھارت تیزی سے خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آج یہ ملک بہت سی چیزیں تیار کر رہا ہے جس کے لیے اسے کبھی دوسرے ممالک پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ ایک عالمی خلائی انٹیلی جنس اور دفاعی کمپنی دگنتاراکے بانی انیرودھ شرما اور تنویر احمداس مضمون میں بتاتے ہیں کہ بھارت کس طرح اپنی خلائی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے، نئی ٹیکنالوجیز تیار کر رہا ہے، اور ایک مضبوط عالمی موجودگی قائم کر رہا ہے۔‘‘

 

 

***

(ش ح۔اص)

UR No 4858


(ریلیز آئی ڈی: 2321050) وزیٹر کاؤنٹر : 2