جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے چنئی میں ونڈانرجی انڈیا 2026 کا افتتاح کیا؛ 2030 تک 100 گیگاواٹ ہوا سے بجلی کی صلاحیت کا ہدف رکھا گیا ہے


ستمبر 2026 تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 59.20 گیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے: پرہلاد جوشی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 3:58PM by PIB Delhi

نئی اور قابلِ تجدید توانائی، تعلیم اور امورِ صارفین، خوراک و سرکاری نظامِ تقسیم کے مرکزی وزیر جناب  پرہلاد جوشی نے 8 اکتوبر 2026 کو چنئی میں ’ونڈانرجی انڈیا 2026‘ کے آٹھویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر 7 سے 9 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونے والی دنیا کی اہم ہوا سے توانائی کانفرنس کا باضابطہ آغاز ہوا۔تمل ناڈو حکومت میں توانائی وسائل و قانون کے وزیر  تھرو سی ٹی آر نرمل کمار نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ حکومتِ ہند اور مختلف ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ افسران، ہوا سے توانائی کے اقدامات سے جڑی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اور صنعت کے سرکردہ افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 ’ونڈانرجی انڈیا  2026 کے ذریعے دنیا بھر کے ہوا سے توانائی کے شعبے سے وابستہ اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے۔ اس میں 20 سے زائد ممالک کے تقریباً 400 نمائش کنندگان، 500 مندوبین اور ڈنمارک، جرمنی اور اسپین کے خصوصی ملکی پویلین شامل ہیں۔

مرکزی وزیر جناب  پرہلاد جوشی نے کلیدی خطاب میں ملک میں ہوا سے توانائی کے وسیع امکانات اور اس شعبے میں موجود بے پناہ مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہوا سے توانائی کے شعبے نے مضبوط رفتار حاصل کی ہے اور مالی سال 2026 میں 6.05 گیگاواٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ تنصیب ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مالی سال 2027 میں ہوا سے توانائی کی سالانہ تنصیب اس ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی، جو ہندوستان کے ہوا سے توانائی کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل ہوگا۔ ان کے مطابق یہ مسلسل ترقی 2030 تک 100 گیگاواٹ کی نصب شدہ ہوا سے توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے قومی ہدف کی بنیاد کو مزید مضبوط کرے گی اور ملک میں ہوا سے توانائی کے شعبے کی ترقی کو نئی رفتار فراہم کرے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مضبوط منصوبوں کا ذخیرہ اور سازگار پالیسی فریم ورک کے باعث ہندوستان اس رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے ہوا سے توانائی کی ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے درکار پیمانہ حاصل کرنے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ہندوستان کا ہوا سے توانائی کا شعبہ مسلسل ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ 30 ستمبر 2026 تک ملک میں ہوا سے توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 59.20 گیگاواٹ تک پہنچ چکی ہے اور ہندوستان 2030 تک 100 گیگاواٹ کی ہوا سے توانائی کی صلاحیت عبور کرنے کی سمت مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سے ہوا سے توانائی کی پیداوار اور برآمدات کے میدان میں عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم ہوگی۔

تمل ناڈو کے توانائی کےوزیر تھرو سی ٹی آر نرمل کمار نے ہوا سے توانائی کی ترقی میں ریاست کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نئے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے فعال اقدامات، بالخصوص ری پاورنگ پالیسی کا ذکر کیا۔

مختلف ریاستی حکومتوں کے نمائندوں کو زمین کی دستیابی میں سہولت فراہم کرنے، بروقت منظوری دلانے اور حقِ گزر (آراو ڈبلیو)سے متعلق مسائل حل کرنے کے ذریعے ہوا سے توانائی کی ترقی کو آگے بڑھانے میں نمایاں قیادت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ہندوستان کے ہوا سے توانائی کے شعبے میں تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم بین الاقوامی اور ملکی معاہدوں کا اعلان کیا گیا۔ ان میں آئی ڈبلیو ٹی ایم اے-بی ڈبلیو ای گلوبل مفاہمت نامہ (ایم او یو)، آئی ڈبلیو ٹی ایم اے-پی ٹی بی لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) اور آئی ڈبلیو ٹی ایم اے-او ای سی ڈی تعاون شامل ہیں۔افتتاحی تقریب کے دوران ’’تمل ناڈو میں توانائی کی منتقلی‘‘ اور ’’ہندوستان کے ہوا سے توانائی کے شعبے کے لیے معاہداتی نظام کی ازسرِنو تشکیل‘‘ کے عنوان سے رپورٹس بھی جاری کی گئیں۔

شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ ونڈانرجی انڈیا 2026 کو بامعنی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور نئی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں۔ہندوستان کے ہوا سے توانائی کے بلند اہداف کے حصول کے لیے حکومت، صنعت، تعلیمی اداروں، تحقیقی مراکز اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ باہمی تعاون سے ہندوستان ہوا سے توانائی کی پوری ویلیو چین کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے، جدت اور منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کر سکتا ہے اور عالمی سطح پر ہوا سے توانائی کے ایک اہم مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/L3P1_20261008160312_653002.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/L3P2_20261008160328_f68696.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/L3P3_20261008160350_08bbf7.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/L3P4_20261008160406_28551b.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/L3P5_20261008160424_8536ad.jpeg-----

************

) ش ح –   ع ح-ت ا )

U.No.4845


(ریلیز آئی ڈی: 2320899) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil