وزارتِ تعلیم
وزارتِ تعلیم کے تحت محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی کی جانب سے پی آر اے ایس ایچ اے ایس ٹی کے ذریعے جامع تعلیم سے متعلق آگاہی ماڈیول کا ملک گیر اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا
ساٹھ ہزار سے زائد اسکولوں نے شرکت کی؛ 72 لاکھ سے زیادہ اساتذہ پہلے ہی حساسیت سازی کے عمل سے گزر چکے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 OCT 2026 1:59PM by PIB Delhi
وزارتِ تعلیم کے محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل) نے ملک بھر کے اسکولوں میں خصوصی ضروریات کے حامل بچوں(سی ڈبلیو ایس این) کے لیے جامع تعلیم سے متعلق 30 منٹ کے آگاہی اور رہنمائی ماڈیول کی ملک گیر اسکریننگ کا انعقاد پی آر اے ایس ایچ اے پورٹل کے ذریعے کیا۔
اس اقدام کا مقصد اسکول میں شمولیت پر مبنی مجموعی طرزِ عمل کو فروغ دینا ہے، تاکہ اساتذہ، خصوصی معلمین اور غیر تدریسی عملہ خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کی ضروریات کو سمجھ سکیں اور اسکول میں ایک محفوظ، قابلِ رسائی اور معاون ماحول قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس ماڈیول میں عملی مثالوں اور باہمی شرکت پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے اسکول کے عملے کو مناسب اور باوقار طریقۂ کار اپنانے میں مدد دی جاتی ہے۔ یہ ماڈیول 12 ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہے اور اسکول سربراہان، اساتذہ، خصوصی معلمین اور غیر تدریسی عملے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں آیا، ڈرائیور، دفتری عملہ، استقبالیہ کار، ڈین اور وارڈن بھی شامل ہیں۔
محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی گزشتہ تین ماہ سے پی آر اے ایس ایچ اے ایس ٹی کے ذریعے عام اساتذہ کو جامع تعلیم کے حوالے سے مسلسل حساسیت سازی فراہم کر رہا ہے۔ اب تک 72 لاکھ سے زائد اساتذہ اس خصوصی ماڈیول کے ذریعے آگاہی حاصل کر چکے ہیں۔
پی آر اے ایس ایچ اے ایس ٹی ایک اسکول پر مبنی ڈیجیٹل نظام ہے، جس کے ذریعے معذور افراد کے حقوق کے ایکٹ 2016(آر پی ڈبلیو ڈی ) کے دائرے میں آنے والی ممکنہ معذوریوں کی علامات رکھنے والے بچوں کی ابتدائی شناخت کی جاتی ہے۔ اس میں دو حصوں پر مشتمل ایک چیک لسٹ شامل ہے، جس کی مدد سے اساتذہ قابلِ مشاہدہ علامات کی بنیاد پر طلبہ کی ابتدائی اسکریننگ کرتے ہیں۔ اس کے بعد خصوصی معلمین معاملات کی توثیق کرتے ہیں اور جہاں ضرورت ہو، طبی معائنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ریفر کرنے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
ملک گیر اسکریننگ میں 60 ہزار سے زائد اسکولوں نے شرکت کی، جبکہ توقع ہے کہ رواں ماہ کے دوران اس میں مزید اسکول بھی شامل ہوں گے۔
یہ اقدام اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ جامع تعلیم ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسکول میں بچے کا ہر تجربہ،خواہ وہ کلاس روم ہو، دفتر ہو، اسکول ٹرانسپورٹ ہو یا کوئی اور مشترکہ جگہ،اس کے لیے شمولیت کے احساس کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ اقدام قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) ، 2020 اور معذور افراد کے حقوق کے ایکٹ 2016(آر پی ڈبلیو ڈی )کے مطابق مساوی، قابلِ رسائی اور جامع تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے وزارتِ تعلیم کی جاری کوششوں کا حصہ ہے
اس ماڈیول تک رسائی پی آر اے ایس ایچ اے ایس ٹی پورٹل پر کلک کر کے حاصل کیا جاسکتا ہے:
https://prashast.education.gov.in/

********
) ش ح – ع ح-ت ا )
U.No.4833
(ریلیز آئی ڈی: 2320816)
وزیٹر کاؤنٹر : 4