وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے قوم کی خدمت کے 25 سال مکمل ہونے پر نیک خواہشات کے لیے سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کا شکر یہ ادا کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 9:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی پُرخلوص نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے کہا’’ہندوستان بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں، خاص طور پر غریب اور محروم طبقات کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں ان کے مشاہدات میرے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔آج جو کچھ بھی حاصل کیا گیا ہے وہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی عزم کا نتیجہ ہے۔‘‘
جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:
سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی نیک خواہشات اور پُرخلوص کلمات کے لیے میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
ہندوستان بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں، خاص طور پر غریب اور محروم طبقات کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں ان کے مشاہدات میرے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ آج جوکچھ بھی حاصل کیا گیا ہے وہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی عزم کا نتیجہ ہے۔
******
ش ح۔ م ح۔رض
4819U-No.
(ریلیز آئی ڈی: 2320594)
وزیٹر کاؤنٹر : 3