خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی پر محکمہ جاتی سربراہی اجلاس 8-9 اکتوبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا
یہ سربراہی اجلاس غذائیت، بچوں کی حفاظت، خواتین کی حفاظت اور تفویضِ اختیارات سے متعلق اہم ترجیحات پر غور و خوض کرنے کے لیے مرکز اور ریاستوں کو یکجا کرے گا
سربراہی اجلاس چار اہم شعبوں پر مرکوز ہوگا جن میں آنگن واڑی مراکز، کم زور بچوں کی حفاظت، خواتین کی حفاظت اور خواتین کی بااختیاری شامل ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 6:39PM by PIB Delhi
وِکست بھارت@2047 کی بنیاد کے طور پر ایک سُپوشت، سُرخشت اور سشکت بھارت کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت 8 اور 9 اکتوبر 2026 کو سُشما سواراج بھون، نئی دہلی میں اپنا محکمہ جاتی سربراہی اجلاس منعقد کرے گی۔ یہ سربراہی اجلاس محکمہ جاتی سربراہی اجلاسوں کی سیریز میں دوسرا ہے جس کا تصور وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے تعاون پر مبنی وفاقیت کو مضبوط بنانے، قومی ترجیحات کی اجتماعی ملکیت کو فروغ دینے اور مرکز-ریاست کے قریبی تعاون کے ذریعے نتائج میں تیزی لانے کے لیے کیا ہے۔
محکمہ جاتی سربراہی اجلاس کا ماڈل مرکز اور ریاستی حکومتوں کی سیاسی قیادت اور سینئر اہلکاران کو یکجا کرتا ہے تاکہ شعبہ جاتی ترجیحات پر غور کیا جا سکے، اچھے طریقوں کا تبادلہ کیا جا سکے، نفاذ کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکے اور بہتر حکم رانی اور خدمت کی فراہمی کے لیے وقت پر مبنی اقدامات پر اتفاق کیا جا سکے۔
دو روزہ سربراہی اجلاس چار موضوعات پر مرکوز ہوگا:
- بہتر غذائیت اور ابتدائی تعلیم کے لیے آنگن واڑی مراکز کا ازسرِ نو تصور
- کم زور بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانا
- ادارہ جاتی اور قانونی فریم ورک کے مؤثر نفاذ کے ذریعے خواتین کی حفاظت
- اہم منصوبوں کی مؤثریت اور نتائج کو بڑھانے کے ذریعے خواتین کی تفویضِ اختیارات
پہلے دن کی گفتگو میں گھر لے جانے والی خوراک اور گرم پکے ہوئے کھانے کی معیار، پوشن ٹریکر ڈیٹا کی معیار میں بہتری، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم، سوشل میڈیا کے اثرات سمیت کم زور بچوں کے تحفظ کے نظام، اور خواتین کی حفاظت کے نفاذ کے چیلنجوں اور حل کا احاطہ کیا جائے گا۔ دوسرا دن خواتین کی تفویضِ اختیارات کے لیے اہم منصوبوں کی مؤثریت اور نتائج کو بڑھانے کے لیے وقف ہوگا۔
شرکت کرنے والی ریاستیں اپنے تجربات، چیلنجوں اور اپنے بہترین طور طریقوں کا تبادلہ کریں گی، اور متفقہ نتائج پر اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کریں گی، جس سے تعاون پر مبنی وفاقیت اور مشترکہ ذمہ داری کے جذبے کو تقویت ملے گی۔ ان نتائج کو حاصل کرنے کے لیے کلیدی نتائج اور عمل کے منصوبے وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی کے سامنے اختتامی اجلاس کے دوران پیش کیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کی رہ نمائی سے مرکز اور ریاستوں کے اجتماعی عزم کو تحریک ملنے اور متفقہ نتائج پر فیصلہ کن اور وقت پر مبنی عمل کے لیے راستہ متعین ہونے کی توقع ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 4794
(ریلیز آئی ڈی: 2320394)
وزیٹر کاؤنٹر : 5