مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا اور وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی کے ہمراہ گلوبل سسٹم آف موبائل کمیونیکیشن ایسو سی ایشن(جی ایس ایم اے) کے بورڈ کے ارکان کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا


ٹیکنالوجی کو جامع اور پائیدار ترقی کا آلہ بننا چاہیے:وزیر اعظم

سائبرفراڈ سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل ضروری ہیں: وزیر اعظم

جی ایس ایم اے کے بورڈ کےارکین نے ہندوستان کے ڈیجیٹل کایا پلٹ اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی شراکت داریوں کی ستائش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 5:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2026 سے قبل سیوا تیرتھ میں گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) کے بورڈ کے اراکین کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ جی ایس ایم اے ایک عالمی تنظیم ہے جو موبائل ماحولیاتی نظام کو یکساں بناتی ہے اور موبائل آپریٹروں کے ساتھ ساتھ موبائل ماحولیاتی نظام اور اس سے وابستہ شعبوں میں کام کرنے والی تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261007172532_9a48bd.jpg

مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا کے ساتھ مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر اور حکومتِ ہند کے اعلیٰ حکام نے بھی اس تبادلۂ خیال میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو جامع اور پائیدار ترقی کا آلہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو عام لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے کہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ ترقی کے سفر میں پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے بالخصوص عالمی جنوب کے لیے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل خدمات کو سستا اور قابلِ رسائی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ ڈیجیٹل تفریق کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کو آخری فرد تک پہنچانا نہایت اہم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261007172540_b781ed.jpg

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر (ڈی پی آئی) کی صلاحیت کو خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے انقلاب آفریں  قوت کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچرکے حوالے سے ہونے والی بات چیت سے اس کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت واضح ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم عالمی جنوب کے ممالک کے لیے ترقی کی نئی منزل تک پہنچنے کا مضبوط ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261007172549_9647d9.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈیجیٹل اور سائبر فراڈ کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل ضروری ہیں۔ انہوں نے صارفین کے لیے مسلسل بیداری پیغامات جاری کرنے کی تجویز دی، تاکہ لوگوں کو ممکنہ دھوکہ دہی والی فون کال سے خبردار کیا جا سکے۔

وزیر اعظم نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے لیے عالمی معیارات اور مشترکہ قواعد وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ڈیپ فیک اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے ہوئے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ایسے طریقۂ کار تلاش کرنے کی تجویز دی، جن کے ذریعے صارفین فوری طور پر اس مواد کے ماخذ کی شناخت کر سکیں۔

جی ایس ایم اے کے بورڈ اراکین نے ہندوستان کے ڈیجیٹل کایا پلٹ کا اعتراف کیا

جی ایس ایم اے کے بورڈ ارکان نے ڈیجیٹل اور موبائل رابطے کے شعبے میں ہندوستان کے عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے 4جی اور 5جی کے تیزی سے پھیلاؤ، ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کے وسیع پیمانے اور ہندوستان کے ٹیلی مواصلات اور موبائل مینوفیکچرنگ کے ماحولیاتی نظام کی ترقی کی ستائش کی۔

 

انہوں نے ہندوستان کے سرمایہ کاری کے لیے ساز گار پالیسی فریم ورک کو سراہا اور مسلسل ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے میں محفوظ، مضبوط اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کے اہم کردار پر زور دیا۔

بورڈ ارکان نے 5جی، 6جی، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل شمولیت اور سیٹلائٹ رابطے سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے بڑھتے ہوئے مواقع کو بھی اجاگر کیا۔

مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا کی عالمی ٹیلی کام سرگرمیوں سے ہندوستان کی ٹیکنالوجی شراکت داری کو تقویت

یہ تبادلۂ خیال ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان نئی دہلی میں انڈیا موبائل کانگریس کے 10ویں ایڈیشن کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے کے سرکردہ رہنما شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا جدید ترین رابطے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان کی بین الاقوامی سرگرمیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ بارسلونہ میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس 2026 کے دوران انہوں نے عالمی ٹیلی مواصلات کے ماحولیاتی نظام کے ساتھ ہندوستان کی مشغولیت کی قیادت کی اور جی ایس ایم اے کے وزارتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رابطے کو مزید سستا، جامع اور مستقبل کی ضروریات کے موافق بنانے پر زور دیا۔

عالمی ٹیکنالوجی کے سرکردہ اداروں کے ساتھ ہندوستان کی سرگرم شراکت داری سے  اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ٹیلی مواصلات کے مستقبل کی تشکیل میں ملک کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس میں 6جی کی ترقی، محفوظ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ، مصنوعی ذہانت اور عالمی سطح پر باہمی مطابقت رکھنے والے ٹیکنالوجی معیارات جیسے شعبے شامل ہیں۔

جدید ترین رابطے اور ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر سے متعلق عالمی مباحثے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی شرکت کے ساتھ جی ایس ایم اے کے بورڈ ارکان کے ساتھ یہ تبادلۂ خیال عالمی موبائل ماحولیاتی نظام کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط کرنے والا ہے۔

ٹوئٹ کا لنک: https://x.com/JM_Scindia/status/2107491794518999394

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

********

) ش ح ۔ م ش ع۔اش ق)

U.No. 4782


(ریلیز آئی ڈی: 2320296) وزیٹر کاؤنٹر : 5