وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

نارکوٹکس کے مرکزی بیورو نے کُلّو ضلع کے ملانا میں منشیات سے بچاؤ کی خاطر عوامی بیداری اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے جَن سمواد کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 5:19PM by PIB Delhi

نارکوٹکس  کے مرکزی بیورو  (سی بی این) ،  حکومتِ ہند کے وزارت خزانہ کے محصولات کے محکمے نے   6 اکتوبر  ، 2026 کو ہماچل پردیش کے کُلّو ضلع کے ملانا گاؤں میں ’ یوا رکشا‘ پہل کے تحت  ، منشیات کے تدارک سے متعلق عوامی رسائی  کے ایک پروگرام کے حصے کے طور پر ’ جن سمواد‘ کا انعقاد کیا۔ یہ پہل  ، بھارت کی قومی منشیات اور نفسیاتی اثرات رکھنے والے مادوں سے متعلق پالیسی،   2012 ء  اور  2026-2029 ء   کے لیے منشیات کی روک تھام سے متعلق ویژن دستاویز کے مطابق بھانگ کی غیر قانونی کاشت سے متاثرہ علاقوں میں متبادل ترقی کو فروغ دینے کے سی بی این کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا۔

مذکورہ پہل  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ نشہ مکت بھارت ابھیان ‘ کے ویژن کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے اور اس  پہل کا مقصد  ، مسلسل احتیاطی بیداری، نوجوانوں کی شمولیت اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے ’ نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے مقاصد میں تعاون  فراہم کرنا ہے۔

 

مرکزی بیورو آف نارکوٹکس کے افسران اور ملانا گاؤں کے لوگ  جَن سمواد کے دوران باہمی گفتگو کرتے ہوئے

 

ملانا گاؤں اپنی منفرد ثقافتی وراثت، روایتی برادری پر مبنی اداروں اور بھانگ کی غیر قانونی  کاشت سے متاثرہ علاقوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کے لیے معروف ہے۔ ’ جن سمواد‘ پہل کے تحت  ، نارکوٹکس  کے مرکزی بیورو (سی بی این) نے  ، دیہی نوجوانوں اور عوام کو بھانگ  ( گانجا ) ، چرس اور حشیش کے تیل کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے بیداری مہم چلائی۔ اس کے ساتھ ہی، سی بی این نے  گاؤوں کو مختلف محکموں کی جانب سے تعاون یافتہ متبادل ترقی، متبادل فصلوں کے نظام اور پائیدار ذریعۂ معاش کے طریقے اپنانے کی  بھی ترغیب دی۔

بات چیت کے دوران  ، متبادل ذریعۂ معاش کی ترقی میں برادری کو درپیش چیلنجوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی، جن میں سیب کی کاشت میں مشکلات، رابطے کی سہولیات، منڈی سے ربط اور زرعی پیداوار کی مناسب قیمت کا حصول شامل ہیں۔ شہد کی مکھیوں کی پرورش، مویشی پالنے اور دودھ سے متعلق سرگرمیوں، سیاحت اور مقامی حالات کے مطابق دیگر روزگار کے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ غیر قانونی بھانگ کی کاشت کے مقامی ماحولیات پر پڑنے والے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی ، جن میں بھیڑ اور بکریوں کے لیے روایتی طور پر دستیاب چراگاہوں میں کمی اور جنگلات کی کٹائی سے متعلق خدشات شامل ہیں ۔

یہ بات چیت  کافی مثبت اور تعمیری رہی اور اس کے ذریعے سی بی این کی ٹیم اور مقامی برادری کو پائیدار ترقی اور متبادل ذریعۂ معاش پیدا کرنے کے ممکنہ طریقوں کے ساتھ ساتھ عملی مشکلات پر تبادلۂ خیال  کرنے کا  موقع بھی حاصل ہوا ۔

 

ملانا کے  گاؤں   کے افراد ، منشیات کے استعمال سے پرہیز کرنے اور بھانگ کی غیر قانونی کاشت ترک کرنے کا اجتماعی عہد لیتے ہوئے

 

’ جن سمواد‘ کے اختتام پر  ، برادری کے افراد نے اجتماعی طور پر منشیات کے استعمال سے پرہیز کرنے اور آئندہ کاشت کے موسم میں بھانگ  کی غیر قانونی کاشت کی حوصلہ شکنی کرنے کا عہد کیا۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے متبادل ذریعۂ معاش اور متبادل فصلوں کی ترقی کے مواقع تلاش کرنے کے لیے سی بی این کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ اسکولی بچوں نے بھی منشیات سے پاک رہنے اور ایک صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا  رول ادا کرنے کا عہد کیا۔

 

ملانا گاؤں کے اسکولی بچے منشیات سے پاک رہنے کا عہد لیتے ہوئے

 

’ جن سمواد‘ سے غیر قانونی کاشت کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ احتیاطی بیداری، برادری کی شمولیت اور پائیدار متبادل ذرائع کے فروغ کو یکجا کرنے پر سی بی این کی مسلسل توجہ کا اظہار ہوتا ہے۔

..................................................... ...................................................

) ش ح – ش  م -  ع ا )

U.No. 4781


(ریلیز آئی ڈی: 2320288) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu