مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
سرکل سطح کی ڈاک عدالت کا انعقاد28 اکتوبر کوہوگا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 1:59PM by PIB Delhi
محکمہ ڈاک، دہلی سرکل کی جانب سے قومی راجدھانی خطہ دہلی/دہلی ریاست کے تحت ڈاک خدمات سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ماہانہ ڈاک عدالت 28-10-2026 (بدھ) کو صبح 11 بجے منعقد کی جائے گی۔ اس کا انعقاد چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، دہلی سرکل کے دفتر، تیسری منزل، میگھ دوت بھون، جھنڈے والان میٹرو اسٹیشن کے قریب، نئی دہلی-110001 میں ہوگا۔
چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، دہلی سرکل کے دفتر میں ڈاک عدالت کے دوران ہر شکایت کنندہ کی شکایت انفرادی طور پر سنی جائے گی اور عوام کی شکایات/مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔ ڈاک عدالت کا مقصد عوامی شکایات/مسائل کی ذاتی طور پر سماعت کرنا اور موقع پر ہی ان کا ازالہ کرنا ہے۔
ڈاک خدمات سے متعلق شکایات اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سی ایس)، دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، دہلی سرکل، نئی دہلی-110001 کو19-10-2026 (پیر) تک پہنچ جانی چاہیے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی شکایات کو ڈاک عدالت میں زیرِ غور نہیں لایا جائے گا۔
شکایت واضح اور مختصر ہونی چاہیے۔ عمومی نوعیت اور پالیسی سے متعلق شکایات کو زیرِ غور نہیں لایا جائے گا۔ سرکل سطح کی ڈاک عدالت میں صرف ان شکایات کی سماعت کی جائے گی جو ڈویژنل سطح کی ڈاک عدالت میں اٹھائی گئی تھیں، لیکن اب بھی ان کے ازالے/حل کے لیے زیرِ التوا ہیں۔
*******
) ش ح – رک )
U.NO- 4763
(ریلیز آئی ڈی: 2320123)
وزیٹر کاؤنٹر : 10