وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف آرمی اسٹاف نے نئی دہلی میں مشترکہ بھارت-ارجنٹینا فوجی کوہ پیمائی مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 5:33PM by PIB Delhi

چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل دھیرج سیٹھ نے آج نئی دہلی میں مشترکہ بھارت-ارجنٹینا فوجی کوہ پیمائی مہم کے ارکان کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جنہوں نے 17 ستمبر کو ماؤنٹ ابی گامین (7,355 میٹر) اور 21 ستمبر 2026 کو ماؤنٹ کامیٹ (7,756 میٹر) کو کامیابی سے سر کیا۔ اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں واقع ماؤنٹ کامیٹ، ماؤنٹ کنچن جنگا اور ماؤنٹ نندا دیوی کے بعد بھارت کی تیسری بلند ترین چوٹی ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل چراغ چٹرجی کی قیادت میں 35 رکنی اس مہم میں بھارتی فوج کے 25 اہلکار اور ارجنٹینا کی فوج کے 10 اہلکار شامل تھے۔ اسے 21 اگست 2026 کو نئی دہلی کے مانک شا سینٹر سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔ دشوار گزار ہمالیائی حالات میں کام کرتے ہوئے، کوہ پیماؤں نے شدید سردی، تیز ہواؤں، برفانی میدانوں، کھڑی چٹانی حصوں، برفانی دروں اور بلند مقامات کے دشوار گزار خطے کے دیگر چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے دونوں چوٹیوں کو سر کیا۔ یہ کامیابی ان کی جسمانی برداشت، تکنیکی مہارت، ذہنی مضبوطی اور قریبی تال میل کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ دونوں افواج کے درمیان تیسری مشترکہ کوہ پیمائی مہم ہے۔ اس سے قبل جنوری 2025 میں ارجنٹینا کے شہر مینڈوزا میں ماؤنٹ ایکونکاگوا (6,962 میٹر) اور اگست 2025 میں لداخ کی سرو وادی میں ماؤنٹ کن (7,077 میٹر) کے لیے دو مشترکہ مہمات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ان مسلسل مہمات نے بھارت اور ارجنٹینا کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، باہمی عملی مطابقت، رفاقت اور باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ہے، جبکہ دشوار گزار بلند پہاڑی ماحول میں مل کر کام کرنے کا قیمتی تجربہ بھی فراہم کیا ہے۔

*****

ش ح-ک ح-ق ر

UR No.4718

 

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2319755) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Malayalam