وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری جناب سنجے لوہیا نے سرکاری اور نجی شعبہ کے بینکوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ مالی شمولیت کی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا


میٹنگ میں بینکوں پر ڈجیٹل رسائی بڑھانے اور قرضوں کی مکمل طور پر ڈجیٹل  پروسیسنگ پر توجہ دینے پر زور

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 5:23PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے محکمہ مالیاتی خدمات(ڈی ایف ایس) کے سکریٹری جناب سنجے لوہیا نے آج نئی دہلی میں تمام سرکاری شعبہ کے بینکوں(پی ایس بیز) کے سربراہان اور بڑے نجی شعبہ کے بینکوں(پی وی بیز) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں محکمہ مالیاتی خدمات کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261006172443_2824ba.jpg

 میٹنگ کے دوران پردھان منتری جن دھن یوجنا(پی ایم جے ڈی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا(پی ایم جے جے بی وائی) ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی)، اٹل پنشن یوجنا(اے پی وائی)، پردھان منتری مدرا یوجنا(پی ایم ایم وائی)، اسٹینڈ اپ انڈیا، پی ایم اسٹریٹ وینڈر آتما نربھر ندھی(پی ایم ایس وی اے ندھی)، پی ایم وشوکرما، پی ایم سوریہ گھر، کے سی سی وغیرہ سمیت مالی شمولیت کی مختلف اسکیموں کے تحت پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بینکوں کی اینٹ اور گارے سے بنی شاخیں کھولنے اور بینکنگ سہولت سے محروم دیہات میں بینکنگ نمائندوں (بی سیز) کی تعیناتی میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261006172448_fe78a5.jpg

محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری جناب سنجے لوہیا نے کہا کہ حکومت کی مختلف اہم اسکیموں کے ذریعہ ملک میں مالی شمولیت کو وسعت دینے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم بینکوں کو اپنی ڈجیٹل رسائی مزید بڑھانے اور قرضوں کی مکمل طور پر ڈجیٹل طریقے سے کارروائی پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یو پی آئی پر کریڈٹ لائن اور مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے کریڈٹ کارڈ(سی سی ایم ای) جیسے ذرائع کے ذریعے کاروباری سرمایہ فراہم کرنے کی بھی وضاحت کی گئی۔انہوں نے مالی شمولیت کے تحت بینکوں کی جانب سے کی گئی پیش رفت پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نجی شعبے کے بینکوں پر زور دیا کہ وہ مالی شمولیت کی اسکیموں میں اپنی شرکت بڑھائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261006172454_1d3f44.jpg

 میٹنگ کے دوران محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری جناب سنجے لوہیا نے بینکوں کو ہدایت دی کہ جن سرکشا بیمہ اسکیموں کے تحت دعوے کی اہلیت کے بارے میں بیداری بڑھائی جائے، تاکہ مستفید ہونے والے کی بدقسمتی سے موت کی صورت میں نامزد افراد کو رقم حاصل ہو سکے۔ بینکوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ ان اسکیموں کے تحت دعووں سے متعلق شکایات سے نمٹتے وقت خصوصی احتیاط برتی جائے۔ انہوں نے بینکوں سے یہ بھی کہا کہ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا(پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی) کے تمام نئے مستفیدین کا اندراج جن سرکشا پورٹل کے ذریعے کیا جائے، کیونکہ اس پورٹل کو تمام بینکوں اور بیمہ کمپنیوں کے ساتھ مربوط کیا جائے گا، جس سے اعداد و شمار کے معیار اور کام کاج میں آسانی میں بہتری آئے گی۔ اجلاس کے دوران اٹل پنشن یوجنا کے تسلسل کی شرح بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جناب لوہیا نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ 21 اکتوبر 2026 سے 31 دسمبر 2026 تک چلائی جانے والی آئندہ مالی شمولیت کی جامع مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں اور معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت اور ان کی بینکاری  سےمتعلق ضروریات پوری کرنے پر مزید توجہ دیں۔

 

*****

ش ح-ظ الف-ن ع

UR No. 4717


(ریلیز آئی ڈی: 2319748) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil