نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن  کاجناب لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی کی دوسری تقسیم اسناد تقریب سے خطاب

‘‘سنسکرت وہ سنہری دھاگا ہے جو  ہندوستان کی متعدد زبانوں کو ایک عظیم ہار میں پروتا ہے’’: نائب صدر

‘‘ہمارے قدیم علوم کو محفوظ کیا جانا، اس کا مطالعہ اور تشریح کی جانی چاہیے اور اسے آنے والی نسلوں کے لیے دستیاب کرایا جانا چاہیے’’: نائب صدر

‘‘وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سنسکرت کی نشاۃ ثانیہ کے لئے سازگار ماحول تیار کیا گیا ہے:نائب صدرجناب سی پی رادھا کرشنن

‘‘سوشل میڈیا کا دانش مندی سے استعمال کریں، مجازی دنیا کو خود کو حقیقی دنیا سے دور نہ لے جانے دیں’’: نائب صدر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 4:25PM by PIB Delhi

 

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن نے آج نئی دہلی کے قطب انسٹی ٹیوشنل ایریا میں واقع جناب لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی کی دوسری تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر فارغ التحصیل اسٹوڈنٹس، ان کے والدین، اساتذہ اور یونیورسٹی برادری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے  تقریب کی قیادت کرتے ہوئے‘منشیات کو انکار’ کا عہد بھی دلایا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فارغ التحصیل اسٹوڈنٹس کو طلائی تمغے پیش کیے۔

Vice President Shri C. P. Radhakrishnan addressed the Second Convocation of Shri Lal Bahadur Shastri National Sanskrit University in New Delhi. He highlighted Sanskrit as the “golden string” connecting India’s many languages and emphasised the need to preserve, study and take India’s ancient knowledge traditions to future generations.

- Vice-President of India (@VPIndia) October 6, 2026

 

 

 

 

 

یونیورسٹی کے سنسکرت ودیا پیٹھ سے مرکزی یونیورسٹی تک کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے  نائب صدرجناب سی پی رادھاکرشنن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یہ ادارہ اپنے بانی اور سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری کے ویژن کو پورا کرتے ہوئے سنسکرت کے مطالعہ کے لیے ایک ممتاز بین الاقوامی مرکزامتیاز کے طور پر خود کو قائم کرے۔ جناب شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا لازوال نعرہ ‘جے جوان، جے کسان’ محض ایک نعرہ نہیں تھا بلکہ یہ  ہندوستان کی اپنی سرحدوں کے تحفظ اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا تھا۔

نائب صدر نے یونیورسٹی کو این اے اے سی کی جانب سے اعلی ترین ++A گریڈ حاصل کرنے اور ہندوستانی علمی روایت کے مختلف شعبوں میں تحقیق کرنے پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ  ہندوستان کی ہر زبان نے ملک کو مالا مال کیا ہے، لیکن سنسکرت وہ ‘سنہری دھاگا’ ہے جو  ہندوستان کی متعدد زبانوں کے موتیوں کو ایک عظیم ہار میں پروتا ہے۔ انہوں نے سبھاشیتوں کے ذریعے پورے کیمپس میں سنسکرت کو زندہ رکھنے، ودیا پیٹھ پنچانگ کی اشاعت کی 44 سالہ روایت اور پراکرت اور واستو شاستر سمیت کلاسیکی علوم کی تدریس کے لیے یونیورسٹی کی کوششوں کی تعریف  و ستائش کی۔

جناب سی پی رادھاکرشنن نے زور دے کر کہا کہ  ہندوستان کی ترقی اس کے تہذیبی ورثے میں جڑی رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کئی اقدامات نے سنسکرت کی نشاۃ ثانیہ اور  ہندوستانی علمی نظام کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی-  2020 اور ‘اشٹادشی اسکیم’ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنسکرت کے نایاب متون کو ختم نہیں ہونے دیا جانا چاہیے اور انہیں محفوظ کیا جانا، ان کا مطالعہ کیا جانا اور آنے والی نسلوں کے لیے قابل رسائی بنایا جانا چاہیے۔

 ہندوستان کے مخطوطاتی ورثے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ علمی مشغولیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور  اسٹوڈنٹس سے کہا کہ وہ غیر مطبوعہ سنسکرت مخطوطات کی تلاش، تحفظ، تنقیدی تدوین اور اشاعت کا کام انجام دیں۔ گیان بھارت مشن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخطوطات کے تحفظ اور دستاویز بندی کے لیے500 کروڑ روپے کے بنیادی سرمایہ کے ساتھ یہ اقدام  ہندوستان کے وسیع مخطوطاتی ورثے کو  ہندوستان اور دنیا کے عوام تک پہنچا رہا ہے۔

فارغ التحصیل اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سی پی رادھاکرشنن نے ان پر زور دیا کہ وہ زندگی بھر سیکھنے والے بنے رہیں اور اپنے آچاریوں اور والدین کی جانب سے دی گئی اقدار کو آگے بڑھائیں۔ مصنوعی ذہانت کے دور میں انہوں نے  اسٹوڈنٹس سے اپیل کی کہ وہ سنسکرت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

نائب صدر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات اور نشہ آور اشیا کے استعمال سے دور رہیں اور نظم و ضبط، کھیل، اچھی صحبت اور بامقصد سرگرمیوں کو اپنائیں۔ انہوں نے  اسٹوڈنٹس کو سوشل میڈیا کا دانش مندی سے اور اعتدال کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ وہ اپنا وقت مطالعہ، سیکھنے، ہنر کی ترقی اور حقیقی تعلقات استوار کرنے میں صرف کریں۔

تقریب کے دوران نائب صدر نے تین مطبوعات‘آمانیہ کلپ ترو’، ‘ودیا مترم’ اور‘شودھ پربھا’(جولائی تا ستمبر 2026) بھی جاری کیں۔

تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم اور ڈونر جناب سوکانتا مجمدار،جناب لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مرلی منوہر پاٹھک؛ ممتاز اسکالرز، آچاریہ، افسران، اساتذہ، عملہ، اسٹوڈنٹس، والدین اور سنسکرت کے شائقین نے شرکت کی۔

*****

ش ح-ظ الف-ن ع

UR No. 4711

 


(ریلیز آئی ڈی: 2319728) وزیٹر کاؤنٹر : 9