سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نو،اکتوبرسے15 تک قومی ڈاک ہفتہ 2026 منایا جائے گا، جس کا آغاز 9 اکتوبر کوڈاک کے عالمی دن سے ہوگا
‘ڈاک کاعالمی دن:ایک پوسٹل نیٹ ورک، لامحدود امکانات’
ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں شہریوں کو آپس میں جوڑنے اور جدید، جامع اور شہریوں پر مرکوز ڈاک نیٹ ورک کی تعمیر میں انڈیا پوسٹ کے دیرپا رول کو اجاگر کیا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2026 4:49PM by PIB Delhi
ڈاک کامحکمہ9 سے 15 اکتوبر تک قومی ڈاک ہفتہ منا رہا ہے، جس کا آغاز 9 اکتوبر کو ڈاک کے عالمی دن سے ہوگا۔
اس سال کے ڈاک کے عالمی دن کا موضوع ہے: ‘ڈاک کاعالمی دن:ایک پوسٹل نٹے ورک، لامحدود امکانات’
قومی ڈاک ہفتہ 2026 کے دوران ڈاک کے محکمہ کی جانب سے ڈاک خدمات کو مزید سہل، قابلِ رسائی اور شہریوں کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق بروقت جواب دینے والی بنانے کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
این-جین پوسٹ آفسز اور جن سیوا کنیکٹ پوسٹ آفسز جیسی پہل کے ذریعے ڈاک کامحکمہ جدید اور جامع خدماتی مراکز قائم کر رہا ہے، جو شہریوں کی بدلتی ہوئی توقعات اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ڈاک سیوا ایپ اور ڈاک متر ایپ جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈاک خدمات تک رسائی اور ان کے استعمال کو مزید آسان بنا رہے ہیں۔ یہ اقدامات ایک زیادہ مربوط، جواب دہ اور ٹیکنالوجی سے لیس انڈیا پوسٹ کی تشکیل میں معاون ثابت ہو رہے ہیں، جو مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں خصوصی موضوعات پر مبنی دن منائے جائیں گے، جن میں ہر دن جدید، جامع اور شہریوں پر مرکوزڈاک نظام کی تشکیل میں ڈاک کےمحکمہ کے تعاون کے ایک اہم پہلو کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں مالی شمولیت کو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل طور پربااختیار بنانے کو فروغ دینے، مؤثر ڈاک اور پارسل خدمات کی فراہمی، ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے شوق کو فروغ دینے اور پورے ڈاک نیٹ ورک میں ٹیکنالوجی اور اختراع کو آگے بڑھانے میں انڈیا پوسٹ کے رول کو نمایاں کیا جائے گا۔

یہ تقریبات9 اکتوبر 2026 (جمعہ) کو ڈاک کے عالمی دن کے ساتھ شروع ہوں گی۔ اس دن ڈاک خدمات کی عالمی اہمیت اور لوگوں، برادریوں اور کاروباری اداروں کو آپس میں جوڑنے میں ڈاک نیٹ ورک کے دیرپا رول کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ دن مواصلاتی نظام کو مضبوط بنانے اور ضروری خدمات تک رسائی فراہم کرنے میں ڈاک خدمات کے رول کو تسلیم کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
12 اکتوبر 2026(بروز پیر)کو ‘فن ود فلیٹلی ڈے’ یعنی ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا دن منایاجائے گا جس میں(فلیٹلی) کے بھرپور ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ دن ڈاک ٹکٹوں اور ڈاک کے شعبے سے وابستہ ورثے کی بہتر تفہیم و قدردانی کی حوصلہ افزائی کرے گا، اور ساتھ ہی فلیٹلی کو سیکھنے اور قوم کے متنوع ورثے کو محفوظ رکھنے کے ایک دلچسپ ذریعے کے طور پربھی اسےفروغ دے گا۔
13 اکتوبر 2026 (منگل)کے روز‘‘مالی شمولیت اور سی سی ایس ڈے’’ منایا جائے گا۔ اس دن وسیع ڈاک نیٹ ورک کے ذریعے مالی شمولیت کو مضبوط بنانے اور مالی خدمات تک رسائی کو وسعت دینے میں بالخصوص مختلف جغرافیائی اور سماجی و معاشی پس منظر رکھنے والے شہریوں تک ان خدمات کی رسائی کو یقینی بنانے میں ڈاک محکمہ کے رول کو اجاگر کیا جائے گا۔
14 اکتوبر 2026 (بدھ) کے روز کو ‘‘ڈاک اور پارسل ڈے’’ منایا جائے گا، جس میں قابلِ اعتماد، مؤثر اور قابلِ رسائی ڈاک اور پارسل خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈاک محکمہ کی جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس دن ملک بھر میں افراد، کاروباری اداروں اور مختلف اداروں کو آپس میں جوڑنے اور مراسلات و اشیا کی ترسیل کو آسان بنانے میں انڈیا پوسٹ کی اہمیت کو نمایاں کیا جائے گا۔
یہ تقریبات 15 اکتوبر 2026 (جمعرات) کے روز کو‘‘ٹیکنالوجی اور اختراع ڈے’’ کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔ اس دن ڈاک کے کام کاج کو بہتر بنانے، خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو زیادہ سہولت اور آسان رسائی فراہم کرنے کی خاطر ڈاک محکمہ کی جانب سے ٹیکنالوجی اور اختراعی حل اپنانے کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

قومی ڈاک ہفتہ 2026 انڈیا پوسٹ کے شاندار ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق اس میں آنے والی تبدیلیوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ تقریبات انڈیا پوسٹ کے ایک جدید، جامع، ٹیکنالوجی سے لیس اور شہریوں پر مرکوز ڈاک نیٹ ورک کے تصور کو مزید مستحکم کریں گی، جو لوگوں اور برادریوں کو آپس میں جوڑنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اختراع، قابلِ رسائی خدمات اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے ذریعے نئے امکانات پیدا کر رہا ہے۔
یہ تقریبات ضروری خدمات کی فراہمی میں ڈاک محکمہ کے دیرپا رول کی تجدیدِ عہد کے ساتھ ساتھ جدید کاری، اختراع اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کے اس کے مسلسل سفر کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔
ڈاک محکمہ اپنے وسیع نیٹ ورک، اعتماد اور قابلِ اعتماد خدمات کے ذریعے ملک بھر کے لوگوں، برادریوں اور کاروباری اداروں کو آپس میں جوڑنے والی ایک اہم کڑی کے طور پر مسلسل اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
*****
ش ح۔ ش م۔اش ق
U. No- 4713
(ریلیز آئی ڈی: 2319719)
وزیٹر کاؤنٹر : 9