کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو 25 سال کی مسلسل قیادت پر مبارکباد دینے کی قرارداد منظور کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 3:50PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے آج حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25 سال کی مسلسل قیادت مکمل کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی۔ یہ محض روایتی خراج تحسین سے کہیں بڑھ کر وزیر اعظم مودی کے اس غیر معمولی سفر کا جشن ہے جو ‘ ملک سب سے پہلے’ اور ‘شہری سب سے پہلے’ کے اصول سے رہنمائی حاصل کرتا رہا ہے۔ گجرات میں تین زبردست عوامی مینڈیٹ اور لوک سبھا کے مسلسل تین انتخابات میں عوام کی حمایت اس دیرپا اعتماد کی عکاسی کرتی ہے جو عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ظاہر کیا ہے۔

یہ دس اہم خصوصیات ان کی گجرات کی قیادت کو  ہندوستان کی قیادت سے جوڑنے والے اس مسلسل سلسلہ کو اجاگر کرتی ہیں۔

1. گجرات سے  ہندوستان تک ترقی کا ویژن وسیع ہوا

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے گجرات کی کامیاب پہلوں کو قومی سطح تک کس طرح پہنچایا۔ ‘سواگت’ کے ذریعے وہ خود شہریوں کی شکایات سنتے تھے اور اسے 2010 میں اقوام متحدہ کا عوامی خدمت ایوارڈ ملا۔ بعد میں اسی سے ‘پرگتی’ نے تحریک حاصل کی، جس کے تحت حکومتوں کو ایک ساتھ لا کر زیر التوا منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، رکاوٹیں دور کی گئیں اور تکمیل کی رفتار تیز کی گئی۔ اسی طرح ‘جیوتی گرام’ کے الگ زرعی بجلی فیڈروں کا طریقہ بھی قومی سطح پر اختیار کیا گیا اور گجرات کے تجربے کو پورے  ہندوستان تک وسعت دی گئی۔

2. غریبوں کے لیے ہمدردی بڑے پیمانے پر باوقار زندگی کا ذریعہ بنی

وزیر اعظم مودی میں غربت کے تئیں حساسیت اپنی والدہ کو روزمرہ کی مشکلات سے نبرد آزما دیکھنے اور اپنے سفر کے دوران محرومی کا سامنا کرنے سے پیدا ہوئی۔ قرارداد میں ان تجربات کو گھروں، پانی، بینکاری اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے پروگراموں سے جوڑا گیا ہے۔ تقریباً 60 کروڑ جن دھن کھاتے، 4 کروڑ سے زیادہ مکانات اور 25 کروڑ افراد کا غربت سے باہر آنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ذاتی تجربے نے کس طرح عوامی اقدام کی شکل اختیار کی اور خاندانوں کو باوقار زندگی فراہم کی۔

3.بااختیار بنانے سے معاشرے کے ہر طبقے کے لیے مواقع کے دروازے کھلے

وزیر اعظم مودی کی لوگوں کو اپنے مستقبل کی تشکیل میں مدد دینے کا عزم قرارداد میں نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔ تقریباً 3.5 کروڑ خواتین‘لکھ پتی دیدی’ بنیں، جبکہ‘ناری شکتی وندن ادھینیم’ میں خواتین کے لیے ریزرویشن کی فراہمی کی گئی۔ اسٹارٹ اپس، ہنرمندی اور تعلیمی اصلاحات نے نوجوانوں کے مواقع میں اضافہ کیا۔ پی ایم- کسان کے تحت رقم کی منتقلی 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ پی ایم جن من کے ذریعہ خاص طور پر کمزور قبائلی برادریوں کو ہدف بنا کر مدد فراہم کی گئی، جس سے تاریخی طور پر پیچھے رہ جانے والے لوگوں تک ترقی کا دائرہ وسیع ہوا۔

4.اصلاحات کے لیے غیر متزلزل عزم

قرارداد میں سیاسی خطرات کے باوجود اصلاحات کو آگے بڑھانے کے وزیر اعظم مودی کے عزم پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ جی ایس ٹی، فلاحی خدمات کی فراہمی میں اصلاحات اور نوآبادیاتی قوانین کی جگہ نئے قوانین لانا دیرینہ مسائل سے نمٹنے کے ان کے عزم کا مظہر ہے۔ صفائی، ڈجیٹل ادائیگیوں اور مقامی مصنوعات کے استعمال سے متعلق ان کی اپیلوں نے شہریوں کو تبدیلی کے عمل میں شامل کیا۔ اصلاحات ان کی قیادت کا ایک مستقل عزم بن کر ابھرتی ہیں، جسے پختہ یقین، عوامی شراکت داری اور قومی مقصد نے مزید مضبوط کیا ہے۔

5.خود کفیل  ہندوستان کی بنیاد مضبوط کرنا

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سرکاری سرمایہ جاتی اخراجات 2 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 12 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے، جبکہ شاہراہوں کے نیٹ ورک میں توسیع اور ریلوے کی برق کاری بھی ہوئی۔ الیکٹرانکس کی پیداوار تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی۔ دفاعی پیداوار اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ بھی ہندوستان کی اپنی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے ان کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

6.ٹیکنالوجی شہریوں کی خدمت اور قومی عزائم کو وسعت دیتی ہے

وزیر اعظم مودی کا ٹیکنالوجی پر یقین روزمرہ خدمات سے لے کر سائنسی میدانوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں تک نمایاں ہوتا ہے۔ جن دھن، آدھار اور موبائل رابطہ نے فلاحی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا، جبکہ یو پی آئی نے ادائیگیوں کے نظام میں انقلاب برپا کیا۔  ہندوستان کی اپنی کووڈ ویکسین تیار کرنا اور چاند کے جنوبی قطب کے قریب چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ نے سائنسی طور پر مضبوط اور خود کفیل‘آتم نربھر بھارت’ کے وزیر اعظم مودی کے ویژن کو ظاہر کیا۔ خلائی شعبے میں نجی شرکت اور مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی اور حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام قرارداد میں اجاگر کیے گئے اس ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، جس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگیوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قومی امکانات کو وسعت دینے پر زور دیا گیا ہے۔

7. ہنگامہ خیز حالات میں ثابت قدم قیادت

قرارداد میں عالمی سطح پر پیدا ہونے والی ہلچل کے دوران  ہندوستان کو سمت دینے کی وزیر اعظم مودی کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ کووڈ کے دوران انہوں نے ملک کو متحد کیا، دیسی ویکسین کی تیاری کی حمایت کی اور تیزی سے ٹیکہ کاری کو ممکن بنایا۔ مغربی ایشیا کے بحران کے دوران بروقت فیصلوں اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات نے  ہندوستان کو بحران کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دی۔ ان کی قیادت نے فوری اقدامات کو برسوں کے دوران تیار کی گئی صلاحیتوں کے ساتھ جوڑا، جس سے مشکل وقت میں ملک میں لچک اور اعتماد پیدا ہوا۔

8. فیصلہ کن قیادت سے امن اور اعتماد کا تحفظ

2016 کی سرجیکل اسٹرائیکس،2019 کی بالاکوٹ فضائی کارروائی اور 2025 کا آپریشن سندور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں قائم کیے گئے قومی سلامتی کے واضح اصولوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ قرارداد میں ان اقدامات کے ساتھ دفعہ 370 کی منسوخی، ون رینک ون پنشن اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کے قیام کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ماؤ نواز دہشت گردی کے خلاف کارروائی اور شمال مشرق میں امن کی کوششیں ایسی قیادت کو اجاگر کرتی ہیں جو قومی عزم کو ترقی، استحکام اور عوامی اعتماد کے ساتھ جوڑتی ہے۔

9. عالمی سطح پر  ہندوستان کی آواز مزید مضبوط ہوئی

قرارداد میں  ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی قد و قامت کو وزیر اعظم مودی کی مختلف حلقوں کے درمیان تعاون پیدا کرنے کی صلاحیت سے جوڑا گیا ہے۔ جی-20 اور برکس میں اتفاق رائے، گلوبل ساؤتھ کی وکالت اور افریقی یونین کو جی-20 میں شامل کرنا ان کی سفارتی قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔ ویکسین میتری نے یہ ظاہر کیا کہ  ہندوستان کی صلاحیتیں دوسروں کی خدمت کے لیے کس طرح استعمال کی جا سکتی ہیں۔ 36 ممالک کی جانب سے دئیے گئے اعزازات وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مشترکہ حل میں اس کے بڑھتے ہوئے تعاون کے لیے عالمی سطح پر پائی جانے والی پذیرائی کو اجاگر کرتے ہیں۔

10. ترقی کو ورثے اور ذمہ داری سے تقویت ملتی ہے

وزیر اعظم مودی کا ویژن ترقی، ثقافتی خود اعتمادی اور ماحولیاتی ذمہ داری کو یکجا کرتا ہے۔ موسمیاتی اقدامات کا سفر گجرات میں ایک مخصوص محکمہ قائم کرنے سے لے کر قابل تجدید توانائی کے فروغ اور بین الاقوامی شراکت داری تک آگے بڑھا ہے۔ یوگا، موٹے اناج، کاشی وشوناتھ دھام اور رام للا کی پران پرتیشٹھا نے بھارت کے اپنے ورثے سے تعلق کو مضبوط کیا ہے۔ قرارداد کا اختتام 2047 تک ایک خوشحال، خود کفیل اور ترقی یافتہ ہندوستان  کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوشش کے ان کے ویژن کے تئیں نئے عزم کے اظہار پر ہوتا ہے۔


Please Click here to see the Union Cabinet Resolution in Hindi

*****

ش ح-ظ الف-ن ع

UR No. 4706

 


(ریلیز آئی ڈی: 2319664) وزیٹر کاؤنٹر : 10