وزارت دفاع
وزیر دفاع کل ایچ اے ایل کوراپٹ میں 2,000ویں ایرو انجن کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 OCT 2026 4:35PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 6 اکتوبر 2026 کو اڈیشہ میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے کوراپٹ ڈویژن کی جانب سے 2,000ویں ایرو انجن کی حوالگی کے تاریخی موقع پر منعقدہ تقریب کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب ایچ اے ایل کوراپٹ کی جانب سے تقریباً چھ دہائیوں سے ہندوستان کی ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری میں دی جانے والی خدمات کو اجاگر کرے گی۔
اس موقع پر شکتی انجنوں کے لیے 218 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے دوسری پروڈکشن لائن کے قیام کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ اضافی پیداواری صلاحیت سے دیسی ہیلی کاپٹر پلیٹ فارم، بشمول دھرو ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر اور پرچنڈ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ تقریب حکومت کے اس وژن کو بھی اجاگر کرتی ہے جس کے تحت ہندوستان کو دفاعی سازوسامان کے خریدار سے دفاعی نظام کے ڈیزائنر، ڈیولپر اور مینوفیکچرر میں تبدیل کرنا ہے۔ دیسی ایرو انجن کی صلاحیت کو فروغ دینا اس وژن کا ایک اہم حصہ ہے، کیونکہ پروپلشن سسٹم اسٹریٹجک اہمیت اور تکنیکی پیچیدگی کے حامل ہیں۔
اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی، سیکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار اور ایچ اے ایل کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب روی کے. سمیت دیگر شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔
***
ش ح۔ ا ک ۔ ج
uno 4652
(ریلیز آئی ڈی: 2319210)
وزیٹر کاؤنٹر : 9