ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 دس سال کی   انتھک   کوششوں کے نتیجے میں  مرکزی وزیرِ ماحولیات اور وزیرِ اعلیٰ (راجستھان) نے جیسلمیر واقع  ڈیزرٹ  نیشنل پارک میں قید  کر پرورش کئے گئے    گریٹ انڈین بسٹرڈ کو  جنگل میں چھوڑنے کے عمل کا آغاز کیا


جی آئی بی ریکوری پروگرام میں ایک اہم قدم – قید کر  پرورش کئے گئے پرندوں کو ان کے  قدرتی مسکن میں  دوبارہ چھوڑے جانے  کے    پروٹوکولز کو بتدریج بہتر بنانے میں مددگار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 OCT 2026 3:14PM by PIB Delhi

انتہائی معدومی کے  خطرے سے دوچار گریٹ انڈین بسٹرڈ ( جی آئی بی ) کے  تحفظ میں ایک اہم سنگِ میل  کے تحت  ، وائلڈ لائف ویک2026 کے دوران مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جناب  بھوپیندر یادو  اور وزیرِ اعلیٰ (راجستھان)، جناب  بھجن لال شرما نے (ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے)  آج ڈیزرٹ نیشنل پارک، جیسلمیر میں کل ہونے والے سافٹ-ریلیز کی سہولت سے  دو قیدی بنا کر پرورش کئے گئے  گریٹ انڈین بسٹرڈز کو جنگل میں چھوڑنے  کے عمل کی شروعات میں حصہ لیا۔  جی آئی بی کو دوبارہ جنگلی ماحول میں چھوڑنے  کا یہ عمل راجستھان کے ریاستی پرندے کی پائیدار آبادی بڑھانے کے لیے ایک دہائی پر محیط مسلسل محنت، لگن اور سائنسی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ معزز شخصیات نے رام دیورا اور سام میں جی آئی بی کنزرویشن بریڈنگ سینٹر کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا اور نئے تیار کردہ ری وائلڈنگ ایویری کا افتتاح کیا، ساتھ ہی  جی آئی بی کے دس سالہ سفر پر مبنی بروشر کا اجراء بھی کیا۔ اس تقریب میں راجستھان کے ریاستی وزیر برائے جنگلات اور ماحولیات جناب  سنجے شرما کے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس پروجیکٹ کا راجستھان میں ایک شاندار آغاز ہوا اور اس کے بعد گجرات میں ایک کامیاب 'جمپ اسٹارٹ' پہل کی گئی۔ مرکزی وزیر نے حال ہی میں نلیا، کچھ (گجرات) میں سافٹ ریلیز اور تحفظ کی سہولت کا جائزہ لیا تھا۔ کل پرندوں کا چھوڑا جانا   بھارت کے جی آئی بی تحفظ کے پروگرام میں ایک اہم تبدیلی کی علامت ہوگا، جس کے تحت تحفظ اور افزائشِ نسل کے لیے ایک پائیدار آبادی قائم کرنے کے مرحلے سے آگے بڑھ کر اس نوع کو دوبارہ جنگلی ماحول میں لانے اور اس کے قدرتی مسکن میں اس کی تعداد میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ یہ مشق انتہائی محتاط اور کنٹرول شدہ انداز میں کی گئی جس میں  چھوڑے جانے  کی جگہ پر لوگوں کی موجودگی محدود رکھی گئی تاکہ پرندوں کے لیے انسانی مداخلت کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلل کو کم سے کم کیا جا سکے۔ پائلٹ  طور پر چھوڑے جانے  سے حاصل ہونے والے سبق  کو مستقبل میں پرندوں کو چھوڑنے کے پروٹوکولز کو بتدریج بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

شام کے وقت اپنے خطاب کے دوران، وزیرِ اعلیٰ راجستھان نے ریاستی پرندے کو دوبارہ جنگلی ماحول میں  چھوڑنے  کے اس دن کو پوری ریاست کے لیے ایک قابلِ فخر دن قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مربوط کوششوں کے تحت  گریٹ انڈین بسٹرڈ کو، جو تھار کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہے،معدومی  کے دہانے سے واپس لایا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے ریاست بھر میں ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں دیگر کامیاب اقدامات کے علاوہ، جی آئی بی کنزرویشن پروگرام کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مالی امداد کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

افتتاحی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے جناب  بھوپیندر یادو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ   تھار ڈیزرٹ  کا پورا خطہ جی آئی بی کے ساتھ جذباتی اور ثقافتی لگاؤ رکھتا ہے۔ مرکزی وزیر نے وزیر اعظم  جناب  نریندر مودی کے وژن کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت جی آئی بی کے تحفظ کا پروگرام کامیاب ہوا، جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایک عالمی مثال بن چکا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزارتِ ماحولیات، ریاستی محکمہ جنگلات کے حکام، ڈبلیو آئی آئی کے سائنسدانوں اور مقامی برادریوں کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے جی آئی بی کنزرویشن پروگرام کے تحت تیز رفتار پیشرفت حاصل کی، جو آج پرندے کو دوبارہ جنگلی ماحول میں چھوڑنے کے مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔

جناب  یادو نے کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی سے تھار  ایکو سسٹم  کی امبریلا  نوع  کے طور پر جی آئی بی کے تحفظ کے ماحولیاتی فوائد کے علاوہ،  ماحولیاتی سیاحت  کی شکل میں مقامی برادریوں کو اقتصادی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ وزیر موصوف نے گھاس کے میدانوں کے تحفظ، زمین کی زرخیزی کی بحالی اور وسطی ایشیائی فلائی ویز   میں ہجرت کرنے والے پرندوں کے لیے ایک اہم پڑاؤ کے طور پر کام کرنے میں جی آئی بی کی اہمیت پر مزید روشنی ڈالی۔

جناب یادو نے دورے کے دوران  انکیوبیشن اور افزائشِ نسل  کی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے  تحفظ کے پروگرام سے وابستہ حکام اور سائنسدانوں سے تبادلہ خیال کیا۔ رام دیورا میں 160 میٹر × 64 میٹر × 14 میٹر رقبے پر محیط ری وائلڈنگ ایویری کو راجستھان کے محکمہ جنگلات نے راجستھان اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ ( آر ایس آر ڈی سی ) کے ذریعے وزارت اور ڈبلیو آئی آئی کے ماہرین اور سائنسدانوں کی مشاورت سے حکومتِ راجستھان کے 9.25 کروڑ  روپئے کے منظور شدہ بجٹ سے تعمیر کیا ہے۔

بسٹرڈ ریکوری پروگرام  

یہ وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، راجستھان کے محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا  کا ایک مشترکہ اقدام ہے، جس میں انٹرنیشنل فنڈ فار ہوبارا کنزرویشن کا تکنیکی تعاون اور نیشنل کیمپا کی مالی امداد شامل ہے۔ جاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت تحفظ اور افزائشِ نسل،  سائنسی بنیادوں پر مسکن کے بندوبست ، خطرات میں کمی، قدرتی مسکن کی بحالی اور   برادریوں کی شمولیت جیسے امور شامل ہیں۔

تحفظ اور افزائشِ نسل کے پروگرام نے نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے۔ سام اور رام دیورا میں جی آئی بی کی سہولیات میں فی الحال 97 پرندے  ہیں، جن میں سے 40 جنگلی انڈوں سے نکلے ہیں اور 57  کی قید کی حالت میں پرورش کی گئی ہے۔ ان میں سے 86 پرندوں کو  کیپٹیو  افزائشِ نسل کے لیے برقرار رکھا جا رہا ہے، جبکہ 11 پرندوں کو جنگل میں چھوڑنے کے لیے  نشان زد  کیا گیا ہے۔ کیپٹیو  افزائشِ نسل کے نتیجے میں 2025 کے دوران 24 اور 2026 کے دوران 29 زندہ چوزے پیدا ہوئے۔ اس پروگرام کے تحت سائنسی اقدامات، جیسے کہ  منفرد  'جمپ اسٹارٹ' طریقہ کار، اس نوع کی بحالی میں مددگار ثابت ہو رہا ہے، جس کے تحت راجستھان میں چھ اور گجرات میں دو چوزوں کو قید کی صورت حال   میں دیے گئے انڈوں کو جنگلی گھونسلوں میں رکھ کر سییا گیا ہے ، جنہیں انڈے سینے والی مادہ پرندوں نے قبول کر لیا ۔

جی آئی بی کی کامیاب افزائشِ نسل کی بدولت ممکن ہونے والے ان اقدامات کو راجستھان کے محکمہ جنگلات کی جانب سے مسکنوں  کی بحالی کی اہم کوششوں کے ساتھ مزید تقویت دی جا رہی ہے، جس میں ڈیزرٹ نیشنل پارک کے اندر تقریباً 200 مربع کلومیٹر کے باڑ لگے گھاس کے میدانوں کا قیام شامل ہے، جو ڈبلیو آئی آئی کی طویل مدتی ٹیلی میٹری کے مطالعے کے مطابق اس نوع کے لیے افزائشِ نسل کے بنیادی مسکن کا کام کرتے ہیں۔ اس نوع کے تحفظ کے اقدامات کی رہنمائی سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کے مطابق کی جا رہی ہے، جو اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی ہے۔

قید کر پرورش کئے گئے  جی آئی بیز کو چھوڑنا اس نوع کے بحالی  پروگرام کا اگلا اہم قدم ہے اور یہ قید کر پرورش کئے  گئے پرندوں کو ان کے قدرتی مسکن میں دوبارہ  چھوڑنے  کے پروٹوکولز کو بتدریج تیار کرنے اور بہتر بنانے کے لیے اہم سائنسی  سبق  فراہم کرے گا۔  جناب  یادو کے جیسلمیر میں جی آئی بی کنزرویشن سہولیات کے دورے کے پیشِ نظر، راجستھان بھر میں عوامی بیداری اور رسائی  کی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔

*****

(ش ح- ن  ا)

U.N:4582


(ریلیز آئی ڈی: 2318751) وزیٹر کاؤنٹر : 6