زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ڈی اے آر ای / آئی سی اے آر نے ملک گیر صفائی مہم اور صفائی متروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ خصوصی مہم 6.0 کا آغاز کیا
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے گوا میں آئی سی اے آر – سی سی اے آر آئی میں صفائی متروں کو اعزاز سے نوازا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 OCT 2026 2:39PM by PIB Delhi
زرعی تحقیق و تعلیم کے محکمے ( ڈی اے آر ای ) اور زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر ) نے 2 اکتوبر ، 2026 ء کو ، ملک بھر میں واقع آئی سی اے آر کے اداروں اور تنصیبات میں وسیع پیمانے پر صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کی سرگرمیوں کے ساتھ خصوصی مہم 6.0 کا آغاز کیا۔ مہم کے آغاز کے موقع پر آئی سی اے آر ہیڈ کوارٹرز کے افسران نے نئی دلّی کے پوسا میں واقع نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس ( این اے ایس سی ) میں صفائی ستھرائی مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ اس مہم کے ذریعے ڈی اے آر ای اور آئی سی اے آر کی صاف ستھرے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کام کی جگہوں کو فروغ دینے، عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے اور سووچھتا کے جذبے کے مطابق صفائی ستھرائی کی مستقل کلچر کو فروغ دینے کے اجتماعی عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔
خصوصی مہم 6.0 کے تحت ، ملک بھر میں ڈی اے آر ای اور آئی سی اے آر کے اداروں اور تنصیبات نے صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت سے متعلق مختلف سرگرمیاں انجام دیں، جن میں اداروں کے احاطوں، گاؤں، سڑکوں، راستوں اور دیگر نشان زدہ مقامات پر صفائی ستھرائی مہم اور شرم دان شامل ہیں۔ صفائی ستھرائی ، حفظانِ صحت، ذاتی صفائی، کچرے کے بندوبست اور اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی گرام سبھاؤں، سووچھتا سبھاؤں اور بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی اور ادارہ جاتی مقامات سے کچرا اور غیر ضروری اشیا جمع کرکے ہٹانے کے لیے ’ پلوگنگ‘ سرگرمیاں بھی کی گئیں، جب کہ صاف کیے گئے مقامات کو شجر کاری اور ہریالی سے متعلق اقدامات کے ذریعے مزید بہتر بنایا گیا، جن میں ’’ ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت کی جانے والی سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔ ذمہ داری کے ساتھ کچرا ٹھکانے لگانے اور کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے نشان زدہ مقامات پر کوڑے دان تقسیم کرکے رکھے گئے۔ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں اپنے تعاون کے لیے صفائی متروں، صفائی کارکنوں اور رضا کاروں کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
مہم کے تحت صاف کیے گئے مقامات کی خوبصورتی اور انہیں بہتر بنانے پر بھی توجہ دی گئی، جس کے لیے پہلے اور بعد کی تصاویر کے ذریعے دستاویزات تیار کی گئیں۔ اس کے ساتھ پانی میں پیدا ہونے والے آبی سنبل سے ورمی کمپوسٹ تیار کرنے اور پرانی فائلوں کو منظم طریقے سے چھانٹنے اور ان کا جائزہ لے کر مناسب طریقے سے تلف کرنے اور ریکارڈ کے انتظام جیسے پائیدار طریقوں کو بھی فروغ دیا گیا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں کمیونٹی کی شرکت اور صفائی ستھرائی کے لیے اجتماعی ذمہ داری میں اضافہ، ادارہ جاتی اور عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی میں بہتری، ذمہ داری کے ساتھ کچرا ٹھکانے لگانے کے بارے میں زیادہ بیداری، شجرکاری اور ہریالی کے ذریعے صفائی ستھرائی کو ماحولیاتی پائیداری کے ساتھ مربوط کرنا اور صفائی متروں، صفائی کارکنوں اور رضاکاروں کی خدمات کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا گیا۔ مہم نے ماحولیات اور وسائل کے انتظام سے متعلق عملی اقدامات کو فروغ دیا گیا ، جن میں ورمی کمپوسٹنگ اور پرانے ریکارڈ کا منظم انتظام بھی شامل ہے ۔
آئی سی اے آر – سینٹرل کوسٹل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( آئی سی اے آر – سی سی اے آر آئی ) ، گوا میں منعقدہ تقریب کی خاص بات ’ شرمک سمان‘ تھی، جس میں زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آئی سی اے آر – سی سی اے آر آئی کے صفائی متروں کو شال، گلدستے اور تحائف پیش کرکے اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز ، ان تمام صفائی متروں کی وقف خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا، جو صاف ستھرے اور حفظانِ صحت کے مطابق کیمپس کو برقرار رکھنے کے لیے سال بھر خدمات انجام دیتے ہیں۔
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے سووچھتا ہی سیوا–2026 کے تحت آئی سی اے آر – سی سی اے آر آئی کی شرکت اور کوششوں کو سراہا۔ مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک اور راجیہ سبھا کے رکن جناب سدانند شیٹ تنواڈے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس پروگرام میں سووچھتا، سیوا اور ’ شرمک سمان‘ کے جذبے کو اجاگر کیا گیا اور صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام میں صفائی متروں کے گراں قدر تعاون کو تسلیم کیا گیا۔
آئی سی اے آر – انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( آئی سی اے آر – آئی اے آر آئی ) ، نئی دلّی نے 2 اکتوبر ، 2026 ء کو ’’ سووچھتا میں سہ بھاگ – سووچھ بھارت، وکست بھارت‘‘ کے موضوع کے تحت سووچھ بھارت دِوس منایا۔ اس موقع پر پورے ادارے میں صفائی ستھرائی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا اور صاف ستھرے اور صحت مند ادارہ جاتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل شرکت کی اپیل کی گئی۔ مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر ، انہیں گلہائے عقیدت نذر کرکے خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
اپنے خطاب میں سکریٹری ( ڈی اے آر ای ) اور ڈی جی ( آئی سی اے آر ) ڈاکٹر منگی لال جٹ نے آئی سی اے آر – آئی اے آر آئی کی جانب سے چلائی گئی صفائی ستھرائی مہم کو سراہا اور صفائی ستھرائی کو سال بھر جاری رہنے والی سرگرمی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے پروگرام ٹیم کی شکل میں انجام دیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی ستھرائی اور کام کی بہتر جگہ کا ماحول ملازمین کی مجموعی فلاح و بہبود میں معاون ہوتا ہے اور سائنس کی ترقی اور عوام کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
ڈاکٹر منگی لال جٹ نے ٹیم سازی اور کام کی جگہ پر مثبت ماحول قائم کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ یہ ادارے کے کام کاج اور ذہنی فلاح و بہبود، دونوں کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے دوسری سطح کی قیادت کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا، جس میں مستقبل کے سائنسی رہنماؤں کی رہنمائی اور سرپرستی شامل ہے۔ انہوں نے طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ، ان کی مناسب تربیت اور پرورش کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ وہ ذمہ دار پیشہ ور افراد اور مستقبل میں سائنس اور معاشرے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے والے افراد کے طور پر ترقی کر سکیں۔
ادارے کے کام کاج میں جوابدہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے سپرد کیے گئے کام کے لیے ذمہ دار رہنا چاہیے اور اسے سونپی گئی ذمہ داریوں کو خلوص کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سووچھتا ابھیان کے دوران آئی سی اے آر – آئی اے آر آئی کی پوسٹ گریجویٹ اسکول اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے منعقد کیے گئے مصوری مقابلے کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس مقابلے نے طلباء کو فن کے ذریعے صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی ذمہ داری سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا۔


آئی سی اے آر – این اے اے آر ایم ، حیدرآباد میں سووچھتا خصوصی مہم 6.0 کے تحت مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت اور صفائی متروں کی حوصلہ افزائی کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ پروگرام کا آغاز سووچھ بھارت دِوس کے موقع پر مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔

سووچھتا ہی سیوا مہم کے تحت آئی سی اے آر – سی اے ایف آر آئی ، جھانسی میں سووچھ بھارت دِوس منایا گیا۔ پروگرام میں صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، کمیونٹی کی شرکت اور ذمہ داری کے ساتھ کچرے کے بندوبست کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس سرگرمی میں صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے میں اجتماعی کوشش اور شرم دان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ صفائی متروں اور صفائی کارکنوں کی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا اور صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کو برقرار رکھنے میں ان کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔
شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ صفائی ستھرائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا مستقل معمول بنائیں اور صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا تعاون دیں۔ پروگرام کا اختتام سووچھتا، پائیدار طریقوں اور اجتماعی ذمہ داری کے لیے نئے عزم کے ساتھ ہوا۔

’’ سووچھتا ہی سیوا مہم 2026‘‘ کے تحت عملے اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 2 اکتوبر ، 2026 ء کو آئی سی اے آر – سینٹرل آئی لینڈ ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، سری وجے پورم میں اے ٹی آئی سی عمارت کے پیچھے اور پرانے ٹائپ III اور IV کوارٹروں کے قریب صفائی ستھرائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد ، ایک گھنٹے کی رضا کارانہ سووچھتا خدمت (شرم دان) میں حصہ لینے اور صاف کیے گئے سی ٹی یوز میں ’’ ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت پودے لگاکر شہری علاقوں میں ہریالی کو فروغ دینے کے لیے ترغیب دینا تھا۔
عملے کے ارکان نے ویسٹ انڈین چیری کے تقریباً 55 پودے لگائے اور علاقے کی صفائی بھی کی۔ پروگرام میں مجموعی طور پر 85 عملے کے ارکان نے سرگرمی سے حصہ لیا۔
۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ا ع خ ۔ ر ا )
U.No. 4581
(ریلیز آئی ڈی: 2318671)
وزیٹر کاؤنٹر : 14