کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی ایل میں گاندھی جینتی کی تقریبات کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم اختتام پذیر


چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں ایس ای سی ایل کی کام کی جگہوں میں 55 سے زائد صفائی کے ہدف والے یونٹس اور 10 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ رقبے کی صفائی؛ خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 4:52PM by PIB Delhi

وزارت کوئلہ کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے آج چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اپنے مختلف اداروں میں گاندھی جینتی کے موقع پر منعقدہ پروگراموں کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کا اختتام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261002165413_97a8b3.jpg

مورخہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران، ایس ای سی ایل نے اپنی کام کی جگہوں میں 55 سے زائد صفائی کے ہدف والے یونٹس (سی ٹییوز) میں وسیع پیمانے پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں، جس کے تحت 10 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ رقبے کی صفائی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261002165421_1313f7.jpg

مہم کے دوران بیداری اور لوگوں  کی شمولیت سے متعلق بھی وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن میں نکڑ ناٹک، اسکولوں میں مقابلے، شرم دان کی سرگرمیاں اور صفائی سے متعلق بیداری پروگرام شامل تھے۔ ملازمین، کارکنان، طلبہ اور مقامی لوگوں  نے صفائی کو فروغ دینے اور رویوں میں تبدیلی کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261002165428_72398f.jpg

سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کا اختتام خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے کے آغاز کے ساتھ بھی ہوا۔ 30 ستمبر 2026 کو تیاری کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد، نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر کو شروع ہوا اور 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ اس سال مہم میں ای-ویسٹ کومؤثر طریقے سے جمع کرنے، علیحدہ کرنے  اور ان کا تصفیہ کرنے لگانے  پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ایس ای سی ایل میں خصوصی مہم 6 کا نفاذ شروع

ایس ای سی ایل نے خصوصی مہم 6 کے تحت صفائی کی سرگرمیوں کے لیے 225 مقامات کی نشان دہی کی ہے، جہاں تقریباً 40 لاکھ مربع فٹ رقبے کی صفائی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مہم کے دوران 3,300 میٹرک ٹن کباڑ کو ٹھکانے لگانے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261002165435_5ee05f.jpg

ریکارڈ کے انتظام کے معاملے  میں، ایس ای سی ایل 500 فزیکل فائلوں کا جائزہ لے گا اور 200 فزیکل فائلوں کاتصفیہ کرے گا، اس کے علاوہ 7,000 ای-فائلوں کا جائزہ لے کر 3,000 ای-فائلوں کو بند کرے گا۔

نفاذ کے مرحلے کے دوران ہونے والی سرگرمیوں میں ایس ای سی ایل کے صدر دفتر اور اس کی کام کی جگہوں میں صفائی، جگہ کے زیادہ سے زیادہ مؤثر استعمال، کباڑ  کو ٹھکانے لگانے، ریکارڈ کے انتظام، زیر التوا معاملوں میں کمی اور ای-ویسٹ کے مؤثر ازالے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت انجام دی گئی سرگرمیاں اور خصوصی مہم 6 کے نفاذ کا آغاز صفائی، لوگوں  کی شمولیت، کام کی جگہ کے مؤثر انتظام اور فضلے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے لیے ایس ای سی ایل کی مسلسل ترجیح کو مزید تقویت دیتے  ہیں۔

 

***

ش ح۔م ش ۔ م ر

U-NO.4533


(ریلیز آئی ڈی: 2318279) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu