وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 27-2026میں اگست 2026 تک حکومت ہند کے ماہانہ حسابات کا جائزہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 4:41PM by PIB Delhi

اگست 2026 تک حکومتِ ہند کے ماہانہ حسابات کو یکجا کر لیا گیا ہے اور رپورٹیں شائع کر دی گئی ہیں۔ اس کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:-

اگست 2026 تک حکومتِ ہند کو مجموعی طور پر 13,67,709 کروڑ روپے (مالی سال 27-2026 کے بجٹ تخمینے کے مطابق مجموعی وصولیوں کا 37.5 فیصد) موصول ہوئے ہیں۔ اس میں 8,37,921 کروڑ روپے کی ٹیکس آمدنی (مرکز کے حصے میں خالص)، 4,54,549 کروڑ روپے کی غیر ٹیکس آمدنی اور 75,239 کروڑ روپے کی غیر قرض سرمایہ جاتی وصولیاں شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران حکومتِ ہند نے ٹیکسوں میں ریاستوں کے حصے کی تقسیم کے طور پر ریاستی حکومتوں کو 5,90,391 کروڑ روپے منتقل کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 60,243 کروڑ روپے کم ہیں۔

حکومت ہند کی جانب سے کیا گیا مجموعی خرچ 20,77,958 کروڑ روپے (مالی سال 27-2026 کے متعلقہ بجٹ تخمینے کا 38.9 فیصد) ہے، جس میں سے 15,68,009 کروڑ روپے محصولاتی کھاتے اور 5,09,949 کروڑ روپے سرمایہ جاتی کھاتے کے تحت خرچ کیے گئے ہیں۔ مجموعی محصولاتی اخراجات میں سے 5,14,810 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں اور 1,87,037 کروڑ روپے بڑی سبسڈیوں کی مد میں خرچ ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260930164358_610efa.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260930164330_f62f9f.png 

 

******

 (ش ح –م م – ص ج)

U.No:4371


(ریلیز آئی ڈی: 2317199) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati