وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2026 میں ٹریپ مکسڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر نیرو اور کینن چنائی کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 1:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز 2026 میں ٹریپ مکسڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر نیرو اور کینن چنائی کو مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ بھارتی جوڑی نے فائنل میں ایشیائی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اس مقابلے میں بھارت کے لیے پہلی بار ایشین گیمز کا طلائی تمغہ حاصل کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’2026 کے ایشین گیمز میں ٹریپ مکسڈ ٹیم مقابلے میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے پر نیرو اور کینن چنائی کو مبارکباد!

بھارتی جوڑی نے فائنل میں ایشیائی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اس مقابلے میں بھارت کے لیے پہلی بار ایشین گیمز کا طلائی تمغہ حاصل کیا۔

بھارتی شوٹنگ کے لیے یہ ایک یادگار کامیابی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا! دعا ہے کہ آنے والے وقت میں بھی وہ ہمیشہ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

******

ش ح۔ک ح۔ت ع

U. No. 4346


(ریلیز آئی ڈی: 2316931) وزیٹر کاؤنٹر : 7